کراچی: مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک

اسٹاف رپورٹر  بدھ 4 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

کراچی: شہر میں مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ سیکٹر 12 روٹ جی 27 بس اسٹاپ کے قریب زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے محنت کش جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال لیجائی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 27 سالہ اسد کے نام سے کی گئی واقعہ گرنے والی دیوار کے ملبے تلے دب کر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم، سعید آباد پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

دریں اثنا گڈاپ سٹی کے علاقے سپرہائی وے کاٹھوڑ پل کے قریب سے ایک شخص کی چند روز پرانی لاش ملی جو کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

گڈاپ سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک شخص نشے کا عادی ہے جو کہ بجلی کا کیبل کاٹتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 42 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی جسے بعدازاں ایدھی سرد خانے میں رکھوا دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔