کراچی: فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 5 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے لیاری خدا کی بستی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 24 سالہ سلمان کو فائرنگ کر کے زخمی کر دی جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

دوسری جانب لیاری کے علاقے چاکیواڑہ اللہ والی مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 20 سالہ صالح محمد زخمی ہوگیا ، پولیس کے مطابق واقعہ جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔