- کراچی؛ دفعہ 144 کے بعد ریلی نکانے پرمذہبی جماعت اورسول سوسائٹی کے 50 ارکان گرفتار
- پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کی باضابطہ درخواست وزارت داخلہ کو موصول
- پاکستان میں اس وقت ممبران اسمبلی و سینیئرز کا اغواء برائے ووٹ ہو رہا، اسد قیصر
- کچے کے علاقے پنجاب پولیس کی کارروائیاں، اب تک 63 خطرناک ڈاکو ہلاک
- ایران نے تمام پروازوں میں ’پیجرز‘ اور ’واکی ٹاکیز‘ پر پابندی لگا دی
- چینی آئی پی پیز پاکستان میں بڑے سرمایہ کار ہیں، وزیر خزانہ
- سندھ حکومت نے چولستان کینال منصوبے کے فیصلے کو مسترد کر دیا
- گورنر پنجاب نے تحریک انصاف والے کام شروع کر دیے ہیں، عظمیٰ بخاری
- فوجی مشق کیمبرین پیٹرول 2024؛ پاکستان ٹیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
- وہ عام غلطیاں جو پرفیوم کی خوشبو جلد ختم کردیتی ہیں
- حزب اللہ سے جھڑپ میں 2 اسرائیلی فوجی زخمی؛ تاریخی مسجد شہید
- پاکستان اور امریکی بحریہ کی مشترکہ مشقیں
- مجوزہ آئینی ترامیم پر ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیا ہے، تحفظات بھی دور کرینگے، احسن اقبال
- دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان، 4 بڑے کھلاڑی ٹیم سے باہر
- کمرے کے درجہ حرارت پر رکھی دانوں کی کریم کینسر کا سبب بن سکتی ہے، رپورٹ
- 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے میں ہمارا کوئی کردار نہیں، ایران
- پی ٹی آئی کا 15 اکتوبر کا احتجاج ملکی استحکام کیلیے خطرہ ہے، مصطفیٰ کمال
- ایس سی او سمٹ؛ روس اور قازقستان کے وفود پاکستان پہنچ گئے
- دوسرا ٹیسٹ؛ بابراعظم، سرفراز احمد کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا
- "انگریزی، اردو، پشتو اچھی بولتا ہے تو اسکو کپتان بنا دو"
شان مسعود کا ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے سے انکار
کراچی: شان مسعود نے ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے سے انکار کردیا، انھوں نے کہا کہ میں استعفیٰ نہیں دے رہا، سوشل میڈیا پر بات کا بتنگڑ بن جاتا ہے، شاہین آفریدی کے ساتھ اختلافات اور جیسن گلیسپی سے الجھنے کی باتوں میں کوئی سچائی نہیں ہے، میچ کے دوران ہم سوشل میڈیا سے دور رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شان مسعود کی قیادت میں پاکستان ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ میں بحرانی صورتحال کا سامنا ہے، اب تک انھوں نے 5 میچز میں کپتانی کی اور تمام میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا، آسٹریلیا میں 3 میچز کی سیریز میں وائٹ واش ہوا اور اب اپنے ملک میں بنگلہ دیش کے خلاف 2 میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کی خفت سے دوچار ہونا پڑا۔
مزید پڑھیں: بنگلادیش سے ٹیسٹ میں وائٹ واش، شان مسعود نے قوم سے معافی مانگ لی
بطور کپتان اس مایوس کن کارکردگی کے بعد ان کے قیادت سے مستعفی ہونے کی سوشل میڈیا پر افواہیں بھی پھیلیں، اس حوالے سے جب شان سے پوچھا گیا تو انھوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ میں کپتانی سے مستعفی نہیں ہورہا،انھوں نے ایک وائرل ویڈیو کی بھی وضاحت کی جس میں شاہین آفریدی اپنے کندھے پر سے ان کا ہاتھ ہٹا رہے ہیں، اس بارے میں کپتان نے کہا کہ میں نے شاہین کے اس کندھے پر ہاتھ رکھ دیا جس پر گیند لگنے کی وجہ سے انھیں درد ہورہا تھا، اسی لیے انھوں نے میرا ہاتھ وہاں سے ہٹایا، میرے فاسٹ بولر کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل کھلاڑیوں کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتنے کا فیصلہ
اسی طرح ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے ساتھ تلخ کلامی کی باتیں بھی سامنے آئیں مگر اس کی حقیقت یہ ہے کہ لٹن داس نے چھکے پر گیند کو باہر پھینک دیا تھا، وہ بمشکل چند اوورز ہی پرانی گیند تھی، اس کی جگہ ہمیں جو گیند دی گئی وہ کافی نرم تھی، ہمارا کہنا یہ تھا کہ اسی نئی سے ملتی جلتی گیند ملنی چاہیے، میں یہی بات گلیسپی سے کررہا تھا۔ شان مسعود نے مزید کہا کہ اسی لیے ہم کوشش کرتے ہیں کہ میچ کے دوران سوشل میڈیا سے دور رہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔