- لانڈھی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
- ایکس اکاؤنٹ پوسٹ پر عمران خان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج
- لاہور؛ سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے 8 سالہ بچی جاں بحق
- ایک ہی گھر سے چوتھا جنازہ، وادی نیلم حادثے میں زخمی خاتون انتقال کرگئیں
- وفاقی حکومت کا صوبائی حکومتوں کو دیے گئے قرضوں پر 17.84 تک شرح سود کا اعلان
- ایک ہفتے تک کراچی میں بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات
- زمین کے گرد آنے والا ’دوسرا چھوٹا چاند‘
- پشاور؛ مشتعل مظاہرین کا گرڈ اسٹیشن پر پتھراؤ کے بعد قبضہ
- عدالتی اصلاحتی ترامیم، چیف جسٹس کی تقرری آرمی چیف کی طرح ہوگی
- خاتون پولیو ورکر پر تشدد، چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ عملے کے خلاف مقدمہ درج
- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نئے معاونین خصوصی کو قلمدان تفویض
- شرح سود میں کمی ناکافی، معیشت کی ترقی میں بجلی کی قیمت رکاوٹ ہے، تاجر رہنما
- ٹویٹر پر دھمکی آمیز پوسٹ، عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار
- مجھے تھکا ہوا نظام تعلیم ملا ہے، صوبائی وزیر
- غیر معمولی سائنسی تجربات کو ’اگ نوبل انعام‘ سے نواز دیا گیا
- قومی بچت کی اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کا اعلان
- حیدرآباد؛ ڈاکوؤں نے پولیو ٹیم کو لوٹ لیا
- منکی پاکس کی روک تھام کیلیے اقدامات مزید سخت کردیے گئے
- بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی سے توشہ خانہ 2 کیس کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل
- سویڈن کی تارکین وطن کو انوکھی پیشکش؛ ایک کروڑ روپے لو اور ملک چھوڑ دو
20 سال بعد فیفا کے معتبر ایوارڈ کی دوڑ سے میسی، رونالڈو سمیت بڑے نام باہر
پیرس: فٹ بال کی دنیا کا سب سے معتبر ایوارڈ ’فیفا بیلن ڈی اور‘ ایوارڈ حاصل کرنے کی دوڑ سے 20 سال میں پہلی مرتبہ میسی اور رونالڈو باہر ہو گئے ہیں۔
ارجنٹائن اور انٹر میامی کے فارورڈ 37 سالہ لیونل میسی، جو آٹھ بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیت چکے ہیں، جنہوں نے 2023 میں پہلی مرتبہ یہ ٹرافی اپنے نام کی تھی، مگر 2024 کی فہرست میں ان کا نام شامل نہیں ہے۔
فٹ بال کی دنیا کے شہنشاہ کہلائے جانے والے 39 سالہ کرسٹیانو بھی 2003 سے اس ایوارڈ کے لیے مسلسل نامزد ہوتے آئے مگر 5 بار کے اس ایوارڈ کے فاتح کا نام بھی 2024 کی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: کرسیٹانو رونالڈو کے نام ایک اور اعزاز
یہی نہیں بلکہ کریم بینزیما اور لوکا موڈرچ کو بھی شارٹ لسٹ کی فئی فہرست سے باہر رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے اب یہ ایوارڈ پہلی بار جیتنے والے کھلاڑی کی ضمانت ہے۔
فیفا مردوں کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست 100 ممالک میں سے ہر ایک کے صحافیوں کی جیوری نے اس ایوارڈ کے لیے ووٹ دیا ہے۔
مانچسٹر یونائیٹڈ کی جوڑی کوبی مینو اور الیجینڈرو گارناچو کو کوپا ٹرافی کے لیے نامزد کیا گیا، جسے سال کے بہترین مردوں کے نوجوان کھلاڑی کا ایوارڈ دیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: ریٹائرمنٹ کے سوال پر رونالڈو کا جواب سامنے آگیا
ایسٹن ولا کے ایمیلیانو مارٹینز کو ایک بار پھر یشین ٹرافی کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا، جو انہوں نے گزشتہ سال جیتا تھا، جسے بہترین گول کیپر سے نوازا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: یوراگوئے کے فٹبالر میدان میں گر کر انتقال کرگئے
دریں اثنا مانچسٹر سٹی کے ساتھ پریمیئر لیگ ٹائٹل جیتنے کے بعد پیپ گارڈیولا کو سال کے بہترین مینز کوچ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
فاتحین کا اعلان 28 اکتوبر کو پیرس میں ایک تقریب میں کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔