- ہزار سے زائد بیماریوں کی قبل از وقت تشخیص کرنے والی ٹیکنالوجی
- پختونخوا؛ مزار کے مُریدوں کی رہائشگاہ میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس کر جاں بحق
- پختونخوا؛ کئی علاقوں میں موسلادھار بارش اور آندھی، چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت ٹیمیں کب، کہاں ٹکرائیں گی؟
- کراچی؛ برنس روڈ پر عمارت کی بالکنی کا حصہ گر گیا، فوڈ اسٹریٹ آئے 5 افراد زخمی
- 3 ہزار سال پرانے ٹیبلٹ سے متعلق معمہ بالآخر حل ہو گیا
- مودی سرکار کی ہندو انتہا پسندی کا راج؛ نسلی و مذہبی اقلیتوں کی بقا خطرے میں
- خواتین میں دمہ تولیدی نظام اور اسقاط حمل کے مسائل پیدا کرسکتا ہے، تحقیق
- بنگلادیشی کرکٹر نے انعامی رقم رکشہ ڈرائیور کے اہلخانہ کو عطیہ کردی
- گجرات میں مزدا کی ٹکر سے دو پولیس اہلکار جاں بحق
- امریکا یوکرین کو روس میں امریکی میزائل استعمال کرنے کی اجازت پر غور کر رہا ہے، جوبائیڈن
- ایران میں دہشت گردوں کے حملے سے تین سیکیورٹی اہلکار شہید
- کراچی ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 1 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد
- لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب ڈاکو کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
- سینیٹ اجلاس جھگڑوں کی نذر، حکومتی ارکان کا واک آؤٹ
- پاکستان نے یورپی بینک سے بھاری شرح سود پر قرض حاصل کرلیا
- قومی ایئر لائن پی آئی اے کی برطانیہ اور یورپی ممالک میں بحالی کا معاملہ
- گنڈا پور نے فیض حمید کیس سے بچاؤ کیلیے تقریر کی ، واوڈا
- وٹامن تھراپی و جلد کی چمک کا غیر سائنسی علاج منافع بخش ’’کاروبار‘‘
- لاہور میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار، آج رات بارش کا امکان
فواد اور ماہرہ کا ڈرامہ 'ہمسفر' بھارت کے تھیٹر میں پیش کیے جانے کی خبریں سرگرم
ممبئی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کا بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ‘ہمسفر’ بہت جلد بھارت میں تھیٹر کی صورت میں پیش کیا جائے گا۔
بھارتی خبررساں ادارے ‘ٹائمز ناؤ’ کے مطابق بھارتی اداکار عمران زاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہوں نے فواد خان اور ماہرہ خان کے ڈرامے ‘ہمسفر’ کا تھیٹر بنانے کے لیے پاکستانی ٹی وی چینل کے منتظمین سے رابطہ کیا ہے۔
عمران زاہد نے اپنی گفتگو میں کہا کہ میں نے ‘ہمسفر’ کا تھیٹر بنانے کے لیے مومنہ درید پروڈکشن کی بانی مومنہ درید سے قانونی اجازت مانگی ہے اور اُنہوں نے مجھے مثبت ردعمل دیا ہے۔
بھارتی اداکار نے کہا کہ میں نے اس حوالے سے سلطانہ صدیقی سے بھی رابطہ کیا ہے اور اُنہوں نے بھی تھیٹر میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
مزید پڑھیں: ’ہمسفر‘ کی کہانی منفرد نہیں تھی، صرف پیسوں کی خاطر یہ ڈراما کیا، فواد خان
اُنہوں نے کہا کہ قانونی اجازت ملنے کے بعد ہی ہم ڈرامے کے تھیٹر پر کام شروع کریں گے اور اس تھیٹر میں کام کرنے والے تمام اداکار رضاکارانہ طور پر معاوضے کے بغیر کام کریں گے کیونکہ ہمارا مقصد اس تھیٹر سے پیسے کمانا نہیں ہے۔
عمران زاہد نے مزید کہا کہ اُمید ہے کہ تمام معاملات طے ہوجانے کے بعد ہم اس پراجیکٹ کو حتمی شکل دیں گے اور اُس کے بعد ہی تھیٹر کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 2011ء میں ٹیلی ویژن اسکرین پر مقبولیت کے کئی ریکارڈ توڑنے والے ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ میں فواد خان اور ماہرہ خان کی اداکاری آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے، یہ ڈرامہ پاکستان سمیت بھارت اور بنگلادیش میں بھی کافی مقبول ہوا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔