- چیمپئنزٹرافی: بھارتی شرکت کیلیے نیا آپشن سامنے آگیا
- لبوشین نے امپائر سے الجھ کر خود کو مشکل میں ڈال دیا
- کرکٹ جنوبی افریقہ کو ریکارڈ 45.6 ملین ڈالر منافع
- جنوبی افریقہ سے ون ڈے سیریز،افغان ٹیم میں راشد خان کی واپسی
- پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 74 واں اجلاس، چیمپئنز کپ کو آئین میں شامل کرنے کی تجویز
- JUI نے اپنے سینیٹرزکوآئینی پیکیج پرووٹنگ سے روک دیا
- پاکستان جلد جنوبی امریکی ممالک کو مصنوعات برآمد کرے گا
- ٹیکس دہنگان کے گرد پھندا مزید تنگ کرنے کی تیاری
- نذرانۂ عقیدت بہ حضور سرور کائنات ﷺ
- رُخ مصطفی ؐ کی یہ روشنی کہ ہر ایک چیز چمک اُٹھی
- لاہور میں سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد جہنم واصل
- این اے 171 رحیم یار خان میں پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا
- اسپین کی میزبانی میں فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق اہم ممالک کا اجلاس ہوگا
- کراچی: مقابلے کے دوران کار لفٹر زخمی حالت میں گرفتار
- چیمپئنز ون ڈے کپ: افتتاحی میچ میں مارخورز کی پینتھرز کو 160 رنز سے شکست
- کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی
- کوٹ رادھا کشن؛ پولیس مقابلے میں تین انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک
- برطانیہ: سائبر حملے میں مبینہ طور پر ملوث 17 سالہ لڑکا گرفتار
- اسٹیبلشمنٹ خود کو عقل کل اور ہر مسئلے کا حل بندوق کو سمجھتی ہے، حافظ نعیم
- کراچی: پولیس مقابلوں میں 6 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
ہانیہ عامر کی وائرل بولڈ ویڈیو جعلی نکلی، اداکارہ میڈیا پر برس پڑیں
کراچی: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے اپنی وائرل بولڈ ویڈیو پر ردعمل دے دیا۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی شکل سے ملتی جلتی لڑکی کی بولڈ ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں لڑکی کو بولڈ لباس میں اپنی ادائیں دکھاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
مذکورہ ویڈیو کو جہاں مختلف سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کیا گیا تو وہیں پاکستانی شوبز ویب سائٹ ‘ہنگامہ ایکسپریس’ نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا کہ وائرل بولڈ ہانیہ عامر کی ہے۔
پاکستانی شوبز ویب سائٹ کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے ہانیہ عامر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا۔
ہانیہ عامر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بولڈ ویڈیو میری نہیں بلکہ جعلی ہے، یہ ویڈیو آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ کوئی ہماری شوبز ویب سائٹ والوں کو سمجھائے اور بتائے کہ وائرل ویڈیو میری نہیں ہے۔
اُنہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے ‘اے آئی ٹیکنالوجی’ کے غلط استعمال پر قوانین کی عدم موجودگی پر سوال بھی اٹھایا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔