امیتابھ بچن اپنی اولاد میں جائیداد کیسے تقسیم کریں گے انٹرویو وائرل

گزشتہ سال امیتابھ اور جیا بچن نے اپنی بیٹی کو اپنا بنگلہ 'پرتیکشا' تحفے میں دیا تھا


ویب ڈیسک September 05, 2024
امیتابھ بچن کا اپنی جائیداد کی تقسیم کے حوالے سے پُرانا انٹرویو ایک بار پھر وائرل ہوگیا : فوٹو : فائل

بالی ووڈ میں بِگ بی کے نام سے مہشور امیتابھ بچن کا اپنی جائیداد کی تقسیم کے حوالے سے پُرانا انٹرویو ایک بار پھر وائرل ہوگیا۔

بھارتی میڈیا پر امیتابھ بچن کا پُرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جوکہ اُنہوں نے سال 2011 میں دیا تھا، اس انٹرویو میں لیجنڈری اداکار نے اپنے بچوں میں اپنی جائیداد کی تقسیم کے حوالے سے بات کی تھی۔

امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی جائیداد کو اپنے بیٹے ابھیشیک بچن اور بیٹی شویتا بچن نندا کے درمیان برابر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لیجنڈری اداکار نے کہا تھا کہ جیا اور میں نے پہلے ہی یہ بات طے کرلی ہے کہ ہم اپنے دونوں بچوں کے درمیان کوئی فرق نہیں کریں گے اور میرے مرنے کے بعد میرے پاس جو کچھ بھی ہوگا وہ میرے بیٹے اور بیٹی کے درمیان برابر تقسیم ہوگا۔

مزید پڑھیں: امیتابھ بچن نے اپنا 50 کروڑ روپے کا بنگلہ کس کو دیا؟

اُنہوں نے مزید کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ بیٹیاں پرائی ہوتی ہیں لیکن میری لیے میری بیٹی جیسے شادی سے پہلے تھی ویسے ہی شادی کے بعد بھی اہم ہے، میری بیٹی کے بھی وہی حقوق ہیں جو ابھیشیک کے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال امیتابھ اور جیا بچن نے اپنی بیٹی کو اپنا بنگلہ 'پرتیکشا' تحفے میں دیا تھا جس کی قیمت اُس وقت بھارتی مالیت میں تقریباً 50 کروڑ روپے تھی جبکہ یہ 674 مربع میٹرز اور 890.47 مربع میٹرز کے 2 پلاٹوں پر مشتمل ہے۔

امیتابھ بچن اور جیا بچن نے سال 1975ء میں ریلیز ہونے والی فلم 'شعلے' کی زبردست کامیابی کے بعد پہلا بنگلہ 'پرتیکشا' خریدا تھا، یہ جوڑی پہلے اسی بنگلے میں رہائش پذیر تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں