- پولیس ٹیم پر فائرنگ کے دوران ملزم اپنے ساتھیوں کی گولیوں سے ہلاک
- ایک بلین فالوورز! رونالڈو نے نئی تاریخ رقم کردی
- علی امین گنڈا پور ساری رات کوہسار کمپلیکس میں معافیاں مانگتا رہا، خواجہ آصف
- افغانستان میں کربلا زائرین کے استقبالیہ اجتماع پر کا حملہ؛ 15 افراد جاں بحق
- علی امین گنڈا پور کی افغان قونصل جنرل سے ملاقات فیڈریشن سے کھلی بغاوت کا اعلان ہے، عظمی بخاری
- خواتین کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، یوٹیوبر ڈاکٹر عمرعادل کی ضمانت منظور
- اسرائیل کے پُرہجوم علاقے میں کھڑی کار میں دھماکا؛ 4 یہودی ہلاک اور 8 زخمی
- کراس بارڈر دہشتگردی وفاقی مسئلہ ہے جس میں وہ بری طرح ناکام ہے، مشیر اطلاعات پختونخوا
- 190 ملین پاؤنڈ کیس؛ اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم
- اعظم خان کی بارباڈوس میں پاکستان ڈیوس کپ ٹیم سے ملاقات
- چالان دینے پر ڈرائیور نے طیش میں آکر ٹریفک اہلکاروں پر گاڑی چڑھاد ی، وڈیو وائرل
- مالی سال کے آغاز سے ہی عالمی منڈی میں پاکستانی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ
- لاہور؛ اپنے ہی دوست پر شک کی بنیاد پر تشدد کرنیوالے ملزمان گرفتار
- پاکستان میں سیاسی بحران کے معیشت پر اثرات
- ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
- ایس آئی ایف سی کے تحت سیاحت میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے اقدامات کا فیصلہ
- کم سن بچی کو سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں کرنے والا رشتے دار گرفتار
- پنجاب میں موسم گرم اور خشک، مون سون بارشوں کا امکان نہیں
- غزہ کے مسلمانوں کی مصیبتیں عالمی اتحاد کی کھلم کھلا تضحیک ہیں. وزیرِ اعظم
- کراچی میں آئندہ 3روز موسم جذوی ابرآلود اور صاف رہنے کا امکان
امیتابھ بچن اپنی اولاد میں جائیداد کیسے تقسیم کریں گے؟ انٹرویو وائرل
ممبئی: بالی ووڈ میں بِگ بی کے نام سے مہشور امیتابھ بچن کا اپنی جائیداد کی تقسیم کے حوالے سے پُرانا انٹرویو ایک بار پھر وائرل ہوگیا۔
بھارتی میڈیا پر امیتابھ بچن کا پُرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جوکہ اُنہوں نے سال 2011 میں دیا تھا، اس انٹرویو میں لیجنڈری اداکار نے اپنے بچوں میں اپنی جائیداد کی تقسیم کے حوالے سے بات کی تھی۔
امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی جائیداد کو اپنے بیٹے ابھیشیک بچن اور بیٹی شویتا بچن نندا کے درمیان برابر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لیجنڈری اداکار نے کہا تھا کہ جیا اور میں نے پہلے ہی یہ بات طے کرلی ہے کہ ہم اپنے دونوں بچوں کے درمیان کوئی فرق نہیں کریں گے اور میرے مرنے کے بعد میرے پاس جو کچھ بھی ہوگا وہ میرے بیٹے اور بیٹی کے درمیان برابر تقسیم ہوگا۔
مزید پڑھیں: امیتابھ بچن نے اپنا 50 کروڑ روپے کا بنگلہ کس کو دیا؟
اُنہوں نے مزید کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ بیٹیاں پرائی ہوتی ہیں لیکن میری لیے میری بیٹی جیسے شادی سے پہلے تھی ویسے ہی شادی کے بعد بھی اہم ہے، میری بیٹی کے بھی وہی حقوق ہیں جو ابھیشیک کے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال امیتابھ اور جیا بچن نے اپنی بیٹی کو اپنا بنگلہ ‘پرتیکشا’ تحفے میں دیا تھا جس کی قیمت اُس وقت بھارتی مالیت میں تقریباً 50 کروڑ روپے تھی جبکہ یہ 674 مربع میٹرز اور 890.47 مربع میٹرز کے 2 پلاٹوں پر مشتمل ہے۔
امیتابھ بچن اور جیا بچن نے سال 1975ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’شعلے‘ کی زبردست کامیابی کے بعد پہلا بنگلہ ’پرتیکشا‘ خریدا تھا، یہ جوڑی پہلے اسی بنگلے میں رہائش پذیر تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔