- فلوریڈا: 11 سالہ لڑکا اسکول میں فائرنگ کی مبینہ دھمکی پر گرفتار
- لبنان میں ایک گھنٹے تک پیجرز میں دھماکے، حزب اللہ اراکین سمیت 1 ہزار زخمی
- ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
- ہاکس بے سینڈزپٹ کے ساحل پر سمندر میں نہانے والا نوجوان ڈوب کر جاں بحق
- کراچی میں کل سے گرمی بڑھنے کا امکان
- اوشین گیٹ کمپنی کی آبدوز ’ٹائٹن‘ سے بھیجا گیا آخری پیغام کیا تھا؟
- جن ترامیم پر اتفاق ہوا وہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں منظور ہوسکتی ہیں، رانا ثنا
- رائیونڈ؛ کمسن بچی مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گئی
- پی ٹی آئی کو آئینی ترامیم پر کوئی اعتراض نہیں وہ دسمبر تک وقت چاہتے ہیں، خواجہ آصف
- ڈانٹ ڈپٹ پر 13 سالہ بچے نے فائرنگ کرکے والد اور بھائی کو قتل کردیا، بہن زخمی
- مجوزہ آئینی ترمیم؛ سپریم کورٹ بارنے آل پاکستان وکلا نمائندہ اجلاس طلب کرلیا
- وہ وقت دور نہیں جب فلسطین اور کشمیر کے مسلمان آزاد ہوں گے، وزیراعظم
- بلوچستان میں 2 ہزار سے زائد غیرحاضر اساتذہ کیخلاف کارروائی کا آغاز
- ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم عدالت میں پیش
- گورنر پنجاب نے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے لیے شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویوز کیے
- روس کے ڈپٹی وزیراعظم کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
- راولپنڈی میں کیش چھینے والا تین رکنی گینگ گرفتار
- غیر ملکی سرمایہ کاری میں رکاوٹ بننے والے کرپٹ ایف بی آر افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- بھارت پانچویں مرتبہ ایشین ہاکی چیمپئن بن گیا
- حکومت کا ٹیکس مقدمات تیزی سے نمٹانے کا فیصلہ
راولپنڈی؛ خاتون پر تیزاب پھینکے کے الزام میں شوہر، دو دیور زیر حراست
راولپنڈی: وارث خان پولیس نے خاتون پر تیزاب پھینکے کے الزام میں شوہر شکیل اور دونوں نامزد دیوروں عدیل اور خلیل کو حراست میں لے لیا۔
واقعے پر سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری قانونی کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا۔
متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا گیا ہے جبکہ زیر تحویل ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن صبا ستار تفتیش کی براہ راست نگرانی کر رہی ہیں۔
درج مقدمے میں مسماتہ عذرا بی بی نے بتایا کہ شادی 14 سال قبل محمد شکیل سے ہوئی اور دو بچیاں ہیں جبکہ خاوند تشدد کا نشانہ بناتا رہا، تنگ آکر خلع کا دعویٰ دائر کر دیا اور 9 اگست کو علیحدگی ہوگی جس پر خاوند اور دیوروں نے دھمکیاں دیں کہ ہمارے ساتھ نہیں رہی تو اب تمہیں کہیں کا نہیں چھوڑیں گے۔
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ سہیلی سے مل کر رکشے پر گھر آ رہی تھی کہ اچانک ظفر الحق روڈ پر میرے دیور عدیل اور خلیل جو موٹر سائیکل پر سوار تھے راستہ روک کر موٹر سائیکل رکشے کے ساتھ لگایا اور بوتل سے تیزاب میرے چہرے اور دائیں ہاتھ و بازو پر پھینکا جس سے جھلس کر زخمی اور بے ہوش ہوگئی۔ رکشہ ڈرائیور مجھے اپنے طور پر ڈاکٹر کے پاس لے گیا جہاں ہوش آیا تو گھر والے اسپتال لے گئے، دیوروں نے پہلے بھی دھمکیاں دیں اور اب تیزاب پھینک کر زخمی کیا۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے ہدایت کی کہ حقائق کے مطابق تفتیش عمل میں لاتے ہوئے میرٹ پر یکسو کیا جائے گا، خواتین پر تیزاب پھینکنے جیسا واقعہ ناقابل برداشت ہے، خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان قانون سے نہیں بچ سکتے۔
واضح رہے کہ تھانہ وارث خان کے علاقے ظفر الحق روڈ پر تیزاب گردی کے واقعے میں دیوروں نے سابقہ بھاوج پر تیزاب پھینک کر زخمی کر دیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔