- مشیر اطلاعات کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کی گمشدگی کا دعوی
- ایپل نے فلیگ شپ آئی فون 16 متعارف کرا دیا
- بلدیہ نیول کالونی میں 3 منزلہ عمارت کی چھت سے گر کر خاتون جاں بحق
- کراچی میں ٹریفک حادثات سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
- اہم آئینی ترامیم کیلیے ’فضل الرحمان بھی راضی‘، حکومت کا نمبرز پورے ہونے کا دعوی
- کوئٹہ؛ کانگو وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض انتقال کرگیا
- ایپل اسمارٹ واچ سیریز 10 متعارف کرا دی گئی
- ساہیوال؛ باپ نے معمولی تکرار پر بیٹے کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا
- اگست میں ترسیلات زر کی مد میں 2.9 ارب ڈالر موصول
- راولپنڈی؛ تھانہ روات سے 24 مقدمات کا ریکارڈ چرانے پر تفتیشی افسران کے خلاف مقدمہ درج
- جعلی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، بیرسٹر سیف
- پنجاب حکومت کی مفتی عبدالقوی کو نمبر پلیٹ اسکیم کا سفیر مقرر کرنے کی تردید
- ملک کو نقصان پہنچانے والی محاذ آرائی کی سیاست کے خلاف ہیں، صدرمملکت
- آئندہ اس نے ایسی بکواس کی تو... سینیٹر افنان اللہ کی علی امین گنڈاپور کو وارننگ
- اولی پوپ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنادیا
- وادی نیلم میں ’ڈرائیور کی غفلت‘ سے گاڑی کو حادثہ، کراچی کا نوجوان اور 2 بچے جاں بحق
- سڑک کنارے اسٹال لگانے والا معذورشخص ارب پتی بن گیا
- جامعہ کراچی میں اساتذہ و ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ
- پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین گرفتار
- پی آئی اے نے پاکستان ٹریول مارٹ کے ساتھ سیاحتی ایم او یو پر دستخط کردیے
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان انسداد دہشتگردی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق
اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ کے مابین انسداد دہشت گردی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہوگیا۔
ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی نے وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی سے وزارت داخلہ میں ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں انسداد دہشت گردی، پولیس اور سول آرمڈ فورسز کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان پروازوں کی تعداد بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
اس موقع پر ترکیہ کے سفیر نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ترکیہ کو بھی دہشت گردی کا سامنا تھا۔ ترکیہ نے دہشت گردی پر قابو پایا اور اب حالات بہتر ہیں۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی پیشکش بھی کی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے بہ حیثیت قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انمٹ قربانیاں دی ہیں۔ پاک فوج، پولیس، رینجرز، ایف سی سمیت ہر طبقے نے خون دے کر اس جنگ میں تاریخ رقم کی ہے۔ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ترکیہ کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ حکومت کی دعوت پر اکتوبر میں دورہ کروں گا، جس میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات تجویز کریں گے۔ ہم پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا چاہتے ہیں۔ پاکستانی ترکیہ کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں ڈاکٹر مہمت پاچاجی کی خدمات کو سراہا اور اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے حوالے سے او آئی سی میں بطور خصوصی ایلچی تعیناتی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ترکیہ کے سفیر کی نئی تعیناتی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔