- جاپان؛ اہلیہ کو دن میں 100 بار فون کھڑکانے والا شوہر گرفتار
- پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی ضمانت منظور، فوری رہا کرنے کا حکم
- میٹا کا دیگر پیغام رساں ایپ سے رابطے کے لیے اہم فیچر پر کام جاری
- سرکاری پاور کمپنیوں کی نجکاری، احتجاج سے بچنے کیلیے لازمی سروس ایکٹ نافذ
- دل نے عابد علی کا دل توڑ دیا
- پنجاب کے 93 ہزار سرکاری ملازمین پلاٹس ملنے کے منتظر
- جولائی، اگست میں یورپی یونین سے ترسیلات زر میں 27 فیصد اضافہ
- توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ، بولیاں طلب
- کاسمیٹکس کریموں میں کھالوں کے استعمال پر گدھوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
- کوہ پیماؤں کیلیے بلند پہاڑوں کی پرمٹ فیس میں اضافہ
- پوائنٹ آف سیلز ٹیکس واپس لیا جائے، نجی تعلیمی ادارے
- ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، بیرسٹر سیف
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم جمہوریت منایا گیا
- زیادتی کی شکار پولیو ورکر کو شوہر نے گھر سے نکال دیا
- پاکستان نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کر لیے، وفاقی وزیر خزانہ
- سپریم کورٹ کو آئینی ترمیم کا نوٹس لینا چاہیے، جسٹس (ر) وجیہہ الدین
- اکبر ایس بابر کا سپریم کورٹ کے 8 ججوں کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان
- جو ہوا بہت اچھا ہوا ، قوم کو جمہوریت مبارک، بلاول
- جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی بات کرنیوالے پارلیمنٹ کو بے توقیر کر رہے ہیں، حافظ نعیم
- عید میلادالنبیؐ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی
سیشن عدالت اسلام آباد؛ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔
اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کروانے کے لیے دائر نظر ثانی درخواست پر سماعت کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے ریمارکس دیے کہ نظر ثانی درخواست میں ڈائریکشن آئی ہے کہ بریت کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے، آئندہ سماعت پر بریت کی درخواست کو سن کر فیصلہ کروں گی۔
عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ کی یقین دہانی پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔
دوران سماعت، وکیل ظہور الحسن نے بتایا کہ عدالت نے کہا کہ وارنٹ منسوخ کے لیے درخواست دائر کریں لیکن ابھی تحریری آرڈر نہیں آیا، نظر ثانی درخواست پر عدالت نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کے پاس احتیار ہے کہ وارنٹ منسوخ کرے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کہا کہ چلیں پھر آپ درخواست دیں مجھے مطمئن کریں کیوں وارنٹ منسوخ کروں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور طبعیت ناسازی کی وجہ سے آج بھی عدالت پیش نہیں ہو سکے تھے۔ درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ علی امین گنڈاپور کی مقدمے میں بریت کی درخواست زیر التواء ہے، گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نے خلاف قانون وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے حکم نامے کے خلاف نظر ثانی منظور کی جائے اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو کالعدم قرار دیا جائے، جوڈیشل مجسٹریٹ کو علی امین گنڈاپور کی بریت کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا جائے۔
گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے آرڈر کے خلاف سیشن عدالت سے رجوع کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔