گورنر تحریری طور پر وزیراعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے کو کہیں، مشیراطلاعات خیبرپختونخوا

ویب ڈیسک  جمعرات 5 ستمبر 2024
رانا ثنا اللہ اور محسن نقوی کو پی ٹی آئی کے جلسے کا خوف ہے، بیرسٹر سیف:فوٹو:فائل

رانا ثنا اللہ اور محسن نقوی کو پی ٹی آئی کے جلسے کا خوف ہے، بیرسٹر سیف:فوٹو:فائل

 پشاور: مشیراطلاعات خیبرپختونخوا (کے پی) بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ گورنر تحریری طور پر وزیراعلی اعتماد کا ووٹ لینے کو کہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ گورنرفیصل کریم کنڈی کو ابھی تک یقین نہیں آرہا کہ وہ گورنرہیں۔ وہ روزانہ اٹھ کرشیشے میں دیکھتے ہیں کہ وہ گورنرہاؤس میں ہیں کہ نہیں۔ گورنر کو کوئی کام نہیں روزانہ اٹھ کر بیانات داغ دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: گورنر کے پی کا وزیراعلیٰ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ، تحریکِ عدم اعتماد کی وارننگ

مشیراطلاعات کے پی نے مزید کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کس بات کا ووٹ لیں۔ اسمبلی کی نشستیں دیکھ لیں۔ اسمبلی میں دو تہائی اکثریت ہے۔ گورنر کو شوق ہے تو بیان کے بجائے وزیراعلیٰ کو تحریری طورپر اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ کر قانونی تقاضا پورا کریں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ یہ بھی الزام لگایا گیا کہ وزیراعلی تبادلوں کے لیے پیسے لیتے ہیں۔ کیس عدالت میں چلا گیا ہے اب ثابت کریں۔ اگر گورنر الزام ثابت نہیں کرسکتے تو پھر انہیں مستعفی ہونا چاہیے۔ پی ٹی آئی کا 8 ستمبر کو جلسہ ہو رہا ہے۔ کے پی سے کارکنوں کی بڑی تعداد اسلام آباد پہنچے گی۔ رانا ثنا اللہ اور محسن نقوی کو جلسے کا خوف ہے۔ ہمیں خدشہ ہے کہ حکومت خوف کے باعث جلسے کا این او سی کینسل کردے گی۔ جلسہ روکنے کی کوشش کی گئی تو پھر معاملہ تصادم کی طرف جانے کا خدشہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔