کراچی سمیت ملک کے کئی شہروں میں پینے کا پانی خطرناک حد تک مضرصحت ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک  جمعرات 5 ستمبر 2024
ملک کے 29 شہروں کا 61 فیصد پانی آلودہ ہے،وزارت آبی وسائل:فوٹو:فائل

ملک کے 29 شہروں کا 61 فیصد پانی آلودہ ہے،وزارت آبی وسائل:فوٹو:فائل

  اسلام آباد: ملک کے 29  شہروں کا 61 فیصد پانی خطرناک حد تک مضر صحت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

وزارت آبی وسائل کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے متعدد شہروں میں پینے کا پانی غیر محفوظ ہے۔ گلگت، میرپور خاص اور شہید بینظیر آباد میں پینے کا پانی 100 فیصد غیرمحفوظ ہے جبکہ کراچی میں 93 فیصد ، ملتان میں 94 اور بدین میں 92 فیصد پینے کا پانی آلودہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق بہاولپور میں 76، سرگودھا 83 فیصد، فیصل آباد 59 فیصد، شیخوپورہ میں 60 فیصد پانی آلودہ ہے۔ ایبٹ آباد اور خضدار میں 55 فیصد، لورالائی اور کوئٹہ 59 فیصد، حیدرآباد 80، سکھر 67 اور مظفر میں 70 فیصد پانی آلودہ ہے۔ پی سی آر ڈبلیو آر باقاعدگی سے صوبوں کو ملک گیر پانی کی نگرانی کے نتائج بھجواتا ہے۔ 18 ویں ترمیم کے بعد پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور معیار بہتربنانا صوبوں کی ذمہ داری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔