- اطالوی طیارہ بردار بحری جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
- پی ٹی آئی احتجاج؛ ارکان اسمبلی کی اسپیکر کی اجازت کے بغیر گرفتاری پر تحقیقات شروع
- ایس سی او اجلاس؛ اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب تمام ہوٹلز، کاروباری مراکز بند
- اسلام آباد 15اکتوبر احتجاج؛ وزیراعلیٰ کے پی نے اہم اجلاس طلب کرلیا
- عمران خان کی رہائی اور مقدمات کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا، بیرسٹر سیف
- نوشہرہ؛ رشتے سے انکار پر نوجوان کی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق
- پشتون جرگے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
- دنیا میں تنہا ہونے کا تاثر زائل، سفارتی و معاشی لحاظ سے فائدہ ہوگا!!
- کراچی؛ باپ بیٹے کو اغوا اور لوٹ مار کے بعد زخمی کرکے پھینک دیا گیا
- لاہور سے نیوزی لینڈ بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- لاپتہ امریکی خاتون کی باقیات شارک کے پیٹ سے برآمد
- زیادہ درجہ حرارت حمل کیلئے نقصان دہ قرار
- دو اے آئی روبوٹس کی آپسی چھیڑ چھاڑ وائرل
- کراچی کے مخلتف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار
- آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان
- غزہ کے اسکول پر اسرائیل کا حملہ؛ خواتین اور بچوں سمیت 22 پناہ گزین شہید
- کیوں نکالا بابراعظم کو؟
- مسافر ٹرینوں کے دروازے خراب، فیملیاں غیر محفوظ، چوری کی وارداتیں عام
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، ترسیلات زر کا حجم 8.749 ارب ڈالرسے متجاوز
- معاشی آزادی کے لیے حکومتی حجم کم کرنا ضروری
یوٹیلٹی اسٹورز پر 800 سے زائد اشیا کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز پر 800 سے زائد اشیا کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔
ملک بھر کے صارفین کے لیے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے 800 سے زائد اشیا کی قیمتوں میں 10 فی صد کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں 48 مختلف برانڈز کی تمام ورائٹی کی دستیاب پروڈکٹس کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی ، کوکنگ آئل، چائے، سرف،نوڈلز، کیچ اپ، ٹیٹراپیک دودھ، خشک دودھ، مسالے، اچار، صابن، ٹوتھ پیسٹ اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں 8 روپے سے 60 روپے تک کی بڑی کمی کی گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر نئے نرخوں کو فوری طور پر نافذ العمل کردیا گیا ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سبسڈی فی الحال بند ہے جو بہت جلد نئے طریقہ کار کے تحت بحال ہو جائے گی۔ تمام صارفین بلا کسی دقت، دشواری اور شرائط کے یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کر سکتے ہیں ۔ دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی لانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔