رمیز راجا نے شان مسعود کو تنقید کا نشانہ بناڈالا

ویب ڈیسک  جمعرات 5 ستمبر 2024
تاریخی ہزیمت کا ذمہ دار شان مسعود کو قرار دیدیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

تاریخی ہزیمت کا ذمہ دار شان مسعود کو قرار دیدیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے بنگلادیش کیخلاف سیریز میں شکست پر کپتان شان مسعود پر تنقید کے نشتر چلادیے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر رمیز راجا کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کیخلاف تاریخی ہزیمت کے ذمہ دار شان مسعود ہیں، اِن سے جواب طلبی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلادیشی بلےبازوں کو دیکھ کر شان مسعود نے اپنا بالنگ اٹیک چُنا، فٹنس کے مسائل کو دیکھتے ہوئے ہی پلئینگ الیون تشکیل دی گئی اور پاکستان محض 4، 4 روز میں دونوں ٹیسٹ میچز ہارا، وہ کمزور ٹیم کیخلاف! ابھی انگلینڈ کی ٹیم آنے والی ہے کیا مداح ہاری ہوئی ٹیم کے میچز دیکھنے آئیں گے۔

مزید پڑھیں: کیا شاہین کا بابراعظم کے بعد شان مسعود سے بھی جھگڑا ہوگیا؟

رمیز راجا نے کہا کہ میدان میں ٹیم کو لڑوانا کپتان کی ذمہ دار ہوتی ہے، میں مانتا ہوں وہ نوجوان کپتان ہیں لیکن انہوں نے کئی مقامات پر کپتانی میں کوتاہیاں کی ہیں، شان مسعود کی خود کی پرفارمنس بھی نہیں ہورہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجود بالنگ اٹیک کہاں سے لگ رہا ہے کہ انگلینڈ کو 0-3 یا 0-1 سے ہرا سکے گا، مجھے تو نہیں لگ رہا، ایسا لگ رہا ہے فرسٹ کلاس کرکٹ کا بالنگ اٹیک انٹرنیشنل ٹیم کیخلاف کھیل رہا ہے۔

مزید پڑھیں: شان مسعود کا ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے سے انکار

واضح رہے کہ بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، بنگال ٹائیگرز نے پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ میچ اور سیریز میں شکست سے دوچار کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔