74 بار جان بوجھ کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی پکڑی گئی

ویب ڈیسک  جمعرات 5 ستمبر 2024
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کے مالک 35 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا:فوٹو:فائل

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کے مالک 35 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا:فوٹو:فائل

لاہور میں جان بوجھ کر 74 بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی پکڑی گئی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور نے 58 مرتبہ ٹریفک سگنل اور 16 بار لین کی خلاف ورزی کی۔ لاہور میں 74 ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کے مالک پر35 ہزار 900 روپے جرمانہ عائد کرکے گاڑی بند کردی گئی۔

حکام کے مطابق مال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، فیروز پور روڈ، وحدت روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر ٹیمیں موجود ہیں جبکہ سیف سٹی اور پولیس خدمت مراکز، ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم کو انٹیگریڈ کردیا گیا ہے۔ شہر میں ای چالان سے بچنے کیلئے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کےخلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔