- گجرات میں مزدا کی ٹکر سے دو پولیس اہلکار جاں بحق
- امریکا یوکرین کو روس میں امریکی میزائل استعمال کرنے کی اجازت پر غور کر رہا ہے، جوبائیڈن
- ایران میں دہشت گردوں کے حملے سے تین سیکیورٹی اہلکار شہید
- کراچی ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 1 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد
- لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب ڈاکو کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
- سینیٹ اجلاس جھگڑوں کی نذر، حکومتی ارکان کا واک آؤٹ
- پاکستان نے یورپی بینک سے بھاری شرح سود پر قرض حاصل کرلیا
- قومی ایئر لائن پی آئی اے کی برطانیہ اور یورپی ممالک میں بحالی کا معاملہ
- گنڈا پور نے فیض حمید کیس سے بچاؤ کیلیے تقریر کی ، واوڈا
- وٹامن تھراپی و جلد کی چمک کا غیر سائنسی علاج منافع بخش ’’کاروبار‘‘
- لاہور میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار، آج رات بارش کا امکان
- وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- امریکا کے 3 شہریوں کو کانگو میں حکومت کے خلاف بغاوت پر سزائے موت
- لاہور؛ جوہر ٹاؤن میں کار ڈرائیور نے رکشہ ڈرائیور کو کچل دیا
- لاہور؛ شالیمار اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث مریض جاں بحق
- کرکٹر سرفراز احمد کے برادرِ نسبتی کی حالت تشویشناک، اسپتال میں داخل
- کراچی: سائٹ سپر ہائی وے سے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم گرفتار
- لانڈھی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
- کراچی: دیوار کا ملبہ گرنے سے نو عمر لڑکا جاں بحق
- ایکس اکاؤنٹ پوسٹ پر عمران خان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج
عظمی بخاری فیک ویڈیو کیس؛ لاہور ہائی کورٹ ایف آئی اے پر برہم
لاہور: ن لیگی رہنما عظمی بخاری کی فیک ویڈیو وائرل کرنے میں ملوث ملزمہ کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے نے خیبرپختونخوا ہاؤس پر چھاپہ مارا تاہم عدالت نے ایف آئی اے کی رپورٹس پر اظہار ناراضی کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کی فیک ویڈیو کے خلاف کارروائی کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں چیف جسٹس عالیہ نیلم کے روبرو سماعت ہوئی۔
عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ پر اظہار ناراضی کیا اور سوال کیا کہ آپ عدالت کو بتا دیں کہ آپ تفتیش کرسکتے یا نہیں؟ ورنہ ہم کسی اور کو تفتیش کی ہدایت کردیتے ہیں۔
وکیل وفاقی حکومت اسد باجوہ نے کہا کہ فلک جاوید کے گھر کال اَپ نوٹس وصول کروایا ہے، فلک جاوید اس وقت کے پی ہاؤس میں موجود ہیں ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ کیا جس جگہ کا ذکر کیا گیا ہے کے پی ہاؤس آپ نے چھاپہ مارا؟ اس پر حکومتی وکیل نے کہا کہ ہم نے کے پی ہاؤس میں چھاپہ مارا مگر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ کیا آپ کی ٹیم میں کوئی ایسا بندہ تو نہیں جو پہلے آگے انفارمیشن بتادیتا ہو؟ ہم کس ایجنسی سے رابطہ کریں کیونکہ ایف آئی اے تو ناکام ہوچکا اس پر حکومتی وکیل نے کہا کہ میں ایف آئی اے کی جانب سے کارروائیوں کی رپورٹ بتا رہا ہوں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ یہ تمام کارروائیاں کاغذی ہیں، آپ کے چھاپے کی میڈیا پر کوئی خبر چلی؟ کہ ایف آئی اے نے چھاپہ مارا ہے ایسی کوئی خبرہے؟ میڈیا خبریں بریک کرتا ہے کیا اس چھاپے پر اس نے شور نہیں مچایا؟
وکیل عظمی بخاری نے کہا کہ ایف آئی اے نے جو کے پی ہاؤس پر چھاپہ مارا اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج لے آئیں۔
چیف جسٹس نے ایف آئی اے کی ٹیم سے سوال کیا کہ کیا آپ کے پی ہاؤس کے اندر داخل ہوئے تھے؟ کے پی ہاؤس میں کہاں تک اندر گئے؟ وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ تفتیشی افسر کے پی ہاؤس کے سیکیورٹی انچارج کے روم تک گیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ وہاں بیٹھ کر چائے پی اور واپس آگئے؟ حکومتی وکیل نے کہا کہ اس سکیورٹی انچارج نے کہا فلک جاوید ہمارے پاس نہیں ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ شہری راضی نامہ کرلیتے ہیں اور کیسز آگے نہیں چلتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔