- اعزازی قونصل البانیہ تحسین سید کی وزیراعظم راما سے ملاقات، تجارت و سیاحت کے فروغ پر گفتگو
- دکی واقعے کے خلاف احتجاج، مزدوروں نے کوئلہ کانوں میں کام بند کردیا
- وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول
- پیکا ایکٹ خصوصی عدالت؛ توہینِ مذہب کے مجرم کو سزائے موت کا حکم
- ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی
- کراچی میں دہشتگردی اور پی ٹی آئی کی سیاسی دہشت گردی ایک جیسی ہے، احسن اقبال
- سابق انگلش کپتان بھی بابراعظم کی فارم پر نالاں
- کراچی سمیت سندھ میں خناق کے باعث 28 اموات رپورٹ
- وزیراعلیٰ کوعہدے سے ہٹانے کیلیے آئینی طریقہ کار موجود ہے، پشاور ہائی کورٹ
- کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے بیٹوں کی عمر ایوب کے بیان کی تردید
- ہانگ کانگ سپر سکسز؛ پاک بھارت ٹیمیں کب ٹکرائیں گی؟
- پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلیے ریاست کی پوری طاقت استعمال ہوگی، وزیردفاع
- ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پہیہ جام ہڑتال کی وارننگ
- علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد
- نیشنل ہائے وے بلاک کرنے کا الزام، پی ٹی آئی کے 6 کارکن گرفتار
- عمران خان کے لیے فکرمند امریکی رکن کانگریس ٹام سوازی اسرائیل کے حامی نکلے
- شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغانستان کو مدعو نہیں کیا گیا
- "موجودہ پلئیرز پاکستان کی نمائندگی کے قابل نہیں"
- نکاراگوا نے اسرائیل کو فاشسٹ قراردے دیا، سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان
اسرائیل کو ہٹا کر امریکا خود حماس سے مذاکرات کرے؛ یرغمالیوں کے اہل خانہ کا مطالبہ
تل ابیب: یرغمالیوں کے اہل خانہ نے امریکا پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو درمیان سے ہٹا کر حماس کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حال میں غزہ کی ایک سرنگ سے جن 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ملی تھیں۔ اُن کے لواحقین نے امریکی مشیر قومی سلامتی سے ملاقات میں غزہ جنگ بندی مذاکرات پر زور دیا ہے۔
مقتول یرغمالیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو کی عدم دلچسپی کے باعث امریکا پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو نظر انداز کر کے مذاکرات کے لیے نئے آپشنز پر غور کریں۔
قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات کے دوران مقتول یرغمالی ہرش گولڈ برگ پولین کے والدین بھی شامل تھے۔
مقتول یرغمالیوں کے اہل خانہ نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی حمایت نہیں کریں گے جس سے مذاکرات مزید پیچیدہ ہو جائیں گے۔
تاہم امریکی حکام نے اس بات پر زور دیا کہ معاہدے کے لیے اسرائیل کا مذاکرات میں شامل ہونا بھی ضروری ہے۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ حماس کے قید میں جو اسرائیلی یرغمالی موجود ہیں ان میں سے 4 امریکی شہری بھی ہیں اور دیگر 3 کی باقیات کی بازیابی کے لیے بھی کوششیں کی جاری ہیں۔
اگرچہ جوبائیڈن حکومت نے پہلے حماس کے ساتھ براہ راست بات چیت کا ارادہ ظاہر کیا تھا لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا۔
امریکی حکام نے حماس کے اُن قیدیوں کی ایک فہرست تیار کی ہے جس کے بدلے میں حماس یرغمالیوں کو رہا کر دے گا۔
اسرائیل نے اپنی جیلوں میں کم از کم ساڑھے نو ہزار فلسطینیوں کو قید کر رکھا ہے اور اندازہ ہے کہ غزہ میں حماس کے پاس اس وقت 101 اسرائیلی یرغمالی زندہ بچے ہیں جب کی متعدد اسرائیلی فوج کی بمباری میں مارے گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔