سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل

ویب ڈیسک  جمعرات 5 ستمبر 2024
تقریب میں قریبی رشتے دار اور چند دوستوں سمیت کرکٹرز نے شرکت کی (فوٹو: سوشل میڈیا)

تقریب میں قریبی رشتے دار اور چند دوستوں سمیت کرکٹرز نے شرکت کی (فوٹو: سوشل میڈیا)

بنگلادیش کی تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کرنیوالے سابق اسپنر مشتاق احمد کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی ٹیم کے سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی کے نکاح کی دلکش تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

مشتاق احمد کی بیٹی حبیبہ کے نکاح کی تقریب انتہائی نجی نوعیت کی تھی جس میں قریبی رشتے دار اور چند دوستوں سمیت کرکٹرز نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: دورہ پاکستان؛ مشتاق احمد بنگلادیش ٹیم اسپن کنلسٹنٹ ہوں گے

 

مشتاق احمد کی بیٹی کی شادی کی تصاویر فوٹوگرافر کی جانب سے شیئر کی گئی ہیں جس پر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے جوڑے سمیت والدین کو بیٹی کے نکاح کی مبارکباد دی۔

حبیبہ مشتاق کی شادی کی تقریب انتہائی سادہ مگر پر وقار تھی جس میں وقار یونس بھی اپنی فیملی کے ہمراہ شریک ہوئے جس کی تصویر بھی سامنے آئی۔

مزید پڑھیں: کیا شاہین کا بابراعظم کے بعد شان مسعود سے بھی جھگڑا ہوگیا؟

 

اس کے علاوہ ان کمنٹس کرنے والوں میں سابق کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز سمیت اداکار معمر رانا کی اہلیہ مہناز معمر اور سابق کرکٹر وقار یونس کو فیملی کے ہمراہ شرکت کیے دیکھا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ مشتاق احمد قومی ٹیم کے مایہ ناز اسپنر تھے اور وہ 1992 ورلڈکپ میں بھی پاکستان ٹیم کا اہم حصہ تھے۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

A post shared by Osman Pervaiz Mughal (@opmshoots)

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔