- ایک ہی گھر سے چوتھا جنازہ، وادی نیلم حادثے میں زخمی خاتون انتقال کرگئیں
- وفاقی حکومت کا صوبائی حکومتوں کو دیے گئے قرضوں پر 17.84 تک شرح سود کا اعلان
- ایک ہفتے تک کراچی میں بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات
- زمین کے گرد آنے والا ’دوسرا چھوٹا چاند‘
- پشاور؛ مشتعل مظاہرین کا گرڈ اسٹیشن پر پتھراؤ کے بعد قبضہ
- عدالتی اصلاحتی ترامیم، چیف جسٹس کی تقرری آرمی چیف کی طرح ہوگی
- خاتون پولیو ورکر پر تشدد، چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ عملے کے خلاف مقدمہ درج
- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نئے معاونین خصوصی کو قلمدان تفویض
- شرح سود میں کمی ناکافی، معیشت کی ترقی میں بجلی کی قیمت رکاوٹ ہے، تاجر رہنما
- ٹویٹر پر دھمکی آمیز پوسٹ، عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار
- مجھے تھکا ہوا نظام تعلیم ملا ہے، صوبائی وزیر
- غیر معمولی سائنسی تجربات کو ’اگ نوبل انعام‘ سے نواز دیا گیا
- قومی بچت کی اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کا اعلان
- حیدرآباد؛ ڈاکوؤں نے پولیو ٹیم کو لوٹ لیا
- منکی پاکس کی روک تھام کیلیے اقدامات مزید سخت کردیے گئے
- بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی سے توشہ خانہ 2 کیس کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل
- سویڈن کی تارکین وطن کو انوکھی پیشکش؛ ایک کروڑ روپے لو اور ملک چھوڑ دو
- مستقبل کی معیشت ٹیکنالوجی پر منحصر ہے، احسن اقبال
- حکومت نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس بلالیا، آئینی ترمیم لائے جانے کا امکان
- بھارت؛ نرس نے زیادتی کی کوشش کرنے والے ڈاکٹر کا بلیڈ سے نازک حصہ کاٹ دیا
عام شہریوں کو نشانہ بناتے ہو! ہمت ہے تو آؤ ہم سے لڑو، فوج کا بلوچستان میں دہشتگردوں کو پیغام
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نے بلوچستان میں دہشتگردوں کو پیغام دیا ہے کہ عام شہریوں کو کیوں نشانہ بناتے ہو! ہمت ہے تو آؤ ہم سے مقابلہ کرو۔
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف کئے جانے والے اقدامات، داخلی سلامتی اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ رواں سال بلوچستان کا بجٹ750بلین مختص کیا گیا جس میں فیڈرل گورنمنٹ کی جانب سے 520بلین حکومت بلوچستان کو دئیے گئے جبکہ اسے رائلٹیز کی مَد میں 254ارب روپے کا سالانہ منافع بھی ہوتاہے، معدنیات سے جڑی انڈسٹریز میں کام کرنے والے تقریباَ 80فیصد افراد کا تعلق بھی صوبے سے ہی ہے، وہاں 25ہزار کلو میٹر سڑکوں کا جال بچھایا جا چکا ہے، اسی صوبے میں سب سے زیادہ 8 نیشنل ہائی ویز بنائی گئیں، 73ہزار سے زائد طلباء کو ڈیڑھ ارب کی اسکالر شپس دی جاتی ہیں، ٹیکنیکل ٹریننگ کے مواقع پنجاب اور KPسے کئی گنازیادہ ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کلیئرنس آپریشن کے ذریعے مقامی آبادی کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے 21 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، 25 اور 26 اگست کو بلوچستان میں ہونے والے واقعات کا اسلام، انسانیت، بلوچ روایات سے کوئی تعلق نہیں، دہشت گردی کی کارروائیاں اندرون اور بیرون ملک موجود دشمن عناصر کے ایما پر کی گئیں، عوام کی جان کی حفاظت کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 14 سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی اور ریاستی جبر کا تاثر پایا جاتا ہے، جسے بیرونی ایما پر مخصوص عناصر بڑھاوا دیتے ہیں تاکہ صوبے میں ترقی کا عمل خوف و ہراس کے ذریعے متاثر کیا جا سکے، جب ترقی نہیں ہوگی تو احساس محرومی اور ریاستی دراندازی کا بیانیہ مزید بڑھے گا اور دہشت گردوں کے سرپرست ریاست کو مزید مؤرد الزام ٹھہرائیں گے اور اس کھیل کو جاری رکھ سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 26 اگست کو دہشت گردی کے واقعات اسی کھیل کا حصہ تھے، درحقیقت نہتے شہریوں کو اس طرح بربریت کا نشانہ بنانا اور اس پر فخر کرنا ظلم کو کرنے اور کروانے والوں کی ذہنیت اور مایوسی کی عکاسی ہے، یہاں میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جو کسی بھی شکل میں موجود ہیں، ان کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ شہریوں کی جان و مال اور ترقی کے دشمنوں سے ریاست آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی اور ان ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ترجمان پاک فوج نے بلوچستان میں دہشتگردوں کو کھلا چیلنج دیتےہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں عام شہریوں کو کیوں نشانہ بناتے ہو، ہمت ہے تو آؤ ہم سے مقابلہ کرو۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔