پنجاب کے اسکولز میں بچوں کو دودھ کی فراہمی کیلئے نیوٹریشن پروگرام کا آغاز

ویب ڈیسک  جمعرات 5 ستمبر 2024
پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز پنجاب کے 3 اضلاع کے اسکولز میں کیا گیا ہے:فوٹو:فائل

پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز پنجاب کے 3 اضلاع کے اسکولز میں کیا گیا ہے:فوٹو:فائل

 لاہور: پنجاب میں ملکی تاریخ کے پہلے اور سب سے بڑے اسکول نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازنے ڈی جی خان میں چیف منسٹر اسکول نیوٹریشن پروگرام پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح کردیا۔ ڈیرہ غازی خان ، راجن پور اور مظفر گڑھ میں  غذائی قلت کے شکار بچوں کا تناسب سے زیادہ ہے۔  پرائمری اسکولوں کے طلبہ کو غذائی قلت کے خاتمے کے لئے غذائیت بخش دودھ کے پیک دیئے جائیں گے۔

وزیراعلی مریم نواز نے ڈیرہ غازی خان گورنمنٹ پرائمری سکول کی ہر کلاس میں جا کر بچوں کو دودھ کے پیک دئیے۔ مریم نواز نے بچوں سے ان کی صحت اور تعلیم کے بارے میں دریافت کیا۔

چیف منسٹر اسکول نیوٹریشن پروگرام کے پائلٹ پراجیکٹ کا جنوبی پنجاب کے تین اضلاع میں  آغازکیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور او رمظفر گڑھ شامل ہیں۔ غذائی قلت کے شکار 4لاکھ سے زائد طلبہ  کو غذائیت سے بھرپور دودھ کا پیک دیاجائے گا۔  ڈیرہ غازی خان، راجن پور او رمظفر گڑھ کے 3ہزار 527سکولوں کے طلبہ کو روزانہ 175ملی لیٹر دودھ کا پیک ملے گا۔

بچے دودھ کا خالی پیکٹ اسکول میں جمع کرائیں گے۔ خالی پیکٹس کی ری سائیکلنگ سے ہونے والی آمدنی متعلقہ اسکول پر خرچ کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔