- بلدیہ نیول کالونی میں 3 منزلہ عمارت کی چھت سے گر کر خاتون جاں بحق
- کراچی میں ٹریفک حادثات سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
- اہم آئینی ترامیم کیلیے ’فضل الرحمان بھی راضی‘، حکومت کا نمبرز پورے ہونے کا دعوی
- کوئٹہ؛ کانگو وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض انتقال کرگیا
- ایپل اسمارٹ واچ سیریز 10 متعارف کرا دی گئی
- ساہیوال؛ باپ نے معمولی تکرار پر بیٹے کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا
- اگست میں ترسیلات زر کی مد میں 2.9 ارب ڈالر موصول
- راولپنڈی؛ تھانہ روات سے 24 مقدمات کا ریکارڈ چرانے پر تفتیشی افسران کے خلاف مقدمہ درج
- جعلی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، بیرسٹر سیف
- پنجاب حکومت کی مفتی عبدالقوی کو نمبر پلیٹ اسکیم کا سفیر مقرر کرنے کی تردید
- ملک کو نقصان پہنچانے والی محاذ آرائی کی سیاست کے خلاف ہیں، صدرمملکت
- آئندہ اس نے ایسی بکواس کی تو... سینیٹر افنان اللہ کی علی امین گنڈاپور کو وارننگ
- اولی پوپ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنادیا
- وادی نیلم میں ’ڈرائیور کی غفلت‘ سے گاڑی کو حادثہ، کراچی کا نوجوان اور 2 بچے جاں بحق
- سڑک کنارے اسٹال لگانے والا معذورشخص ارب پتی بن گیا
- جامعہ کراچی میں اساتذہ و ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ
- پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین گرفتار
- پی آئی اے نے پاکستان ٹریول مارٹ کے ساتھ سیاحتی ایم او یو پر دستخط کردیے
- کمپنی کے دباؤ پر 104 دن تک مسلسل نوکری پر جانیوالا ملازم ہلاک
- پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے نوجوان کا دیپالپور سے راولپنڈی پیدل سفر
جیل میں مرجاؤں گا مگر غلامی قبول نہیں کروں گا، عمران خان
راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے بتایا جا رہا ہے کہ طاقتور کے سامنے کھڑا ہونے کی جرأت کیسے کی؟ میں واضح کردوں جیل کی چکی میں مرجاؤں گا مگر وقت کے یزید کی غلامی قبول نہیں کروں گا۔
یہ بات انہوں نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہی۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ ڈیزاسٹر ہوا اور محسن نقوی کا نام اخبارات میں نہیں چھپا، دنیا میں ہمارا مذاق ہو رہا ہے بنگلہ دیش نے ہماری پھینٹی لگادی، ان کو اوپر لایا گیا جنہیں چیئرمین پی سی بی بننے کا شوق ہے، اوپر بیٹھ کر فیصلہ کرنے والوں کے اربوں ڈالر بیرون ممالک میں ہیں۔
ملک انقلاب کی جانب جا رہا ہے
انہوں نے کہا کہ آج بتا رہا ہوں ملک انقلاب کی جانب جا رہا ہے، انہیں 8 فروری کے خاموش انقلاب سے جاگ جانا چاہیے تھا، فیصلہ سازوں کے پاس کوئی عقل نہیں اس سے احمقانہ فیصلے نہیں دیکھے، مجھے سبق سکھانے کے لیے 7 ماہ سے بشریٰ بی بی کو جیل میں رکھا ہوا ہے، مجھے بتایا جا رہا ہے کہ طاقتور کے سامنے کھڑا ہونے کی جرات کیسے کی؟ یہ مجھے بتا رہے ہیں کہ سائفر کے سامنے کیوں کھڑے ہوئے؟ میں واضح کردوں جیل کی چکی میں مرجاؤں گا مگر وقت کے یزید کی غلامی قبول نہیں کروں گا۔
اگر کے پی میں پی ٹی آئی نہ ہوتی تو وہاں بھی بلوچستان جتنا کرائسز ہوتا
انہوں ںے کہا کہ ایسا ظلم کبھی نہیں دیکھا جو آج ہو رہا ہے، بلوچستان میں کرائسز بڑھتا جا رہا ہے، اگر کے پی میں پی ٹی آئی نہ ہوتی تو وہاں بھی اتنا ہی کرائسز ہوتا اس کا حل ڈنڈوں اور بندوقوں میں نہیں ہے حل یہ ہے کہ ان کے منتخب لوگوں کو آگے آنے دیں۔
یہ پڑھیں : جنرل فیض وزیراعظم کے ماتحت تھے، جو بھی ملوث ہو قانون کی گرفت سے باہر نہیں ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
بلوچستان میں لوکل باڈی الیکشن کرائے جائیں
عمران خان نے کہا کہ بلوچستان میں پتلے بٹھانے سے مسائل بڑھ گئے ہیں حالات ہاتھ سے نکل رہے ہیں، اختر مینگل بالکل درست کہہ رہا ہے یہ بہت خطرناک ہو رہا ہے، اس کا حل یہ ہے کہ وہاں پر لوکل باڈی الیکشن کرائیں اوپر والوں کا پیسہ نیچے ہی نہیں جاتا وہاں غربت ہے، این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کو جو رقم ملتی ہےوہ نیچے پہنچتی ہی نہیں، ملک بھر میں اصلی لوکل باڈی الیکشن کی ضرورت ہے۔
ٹی ٹی پی ہماری وجہ سے ہے تو پھر بی ایل اے بلوچستان میں کس کی وجہ سے ہے؟
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، ہمیں کہتے تھے کہ ٹی ٹی پی ہماری وجہ سے ہے تو پھر بی ایل اے بلوچستان میں کس کی وجہ سے ہے؟ دہشت گردی ختم کرنے کے لیے تین ڈائیمینشنز ہوتی ہیں انٹیلی جنس، ڈائیلاگ اور پھر آپریشن، آپ 2004ء سے دہشت گردی ختم کرنے کے لیے آپریشن کر رہے ہیں اب تک کتنا فرق پڑا؟ آپ نے خفیہ اداروں کو ملک کی بڑی جماعت پی ٹی آئی کو ختم کرنے پر لگا دیا خفیہ اداروں کا کام دہشت گردی ختم کرنا ہے سیاسی جماعتوں کو ختم کرنا نہیں۔
صحافیوں کا علیمہ خان کے بیان پر عمران خان سے احتجاج
قبل ازیں صحافیوں نے گفتگو کے اغاز پر عمران خان سے احتجاج کیا اور کہا کہ ہم ایک سال سے آپ کی فیئر رپورٹنگ کررہے ہیں مگر اپ کی ہمشیرہ علیمہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ تین نجی ٹی وی سماء، ایکسپریس اور اے بی این کے رپورٹرز کا تعلق ایجنسیوں سے ہے، آپ پالیسی اسٹیٹمنٹ دیں کیا آپ کو ہم پر اعتماد ہے؟
عمران خان نے احتجاج پر صحافیوں کو یقین دلایا کہ وہ علیمہ خان کے اس بیان پر ان سے بازپرس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تینوں پر اعتماد ہے آپ تینوں جہاد کر رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔