کراچی؛ زیر تعمیر عمارت اور گھر کی چھت سے گرکر دو افراد جاں بحق

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 5 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی: کلفٹن میں زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران اٹھارویں منزل سے گر کر ایک مزدور جاں بحق ہوگیا جبکہ شادمان ٹاؤن نمبر ایک میں گھر کی چھت سے گر کر معمر شخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کلفٹن بلاک 2 کریک اپارٹمنٹ کے قریب زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران اٹھارویں منزل سے گر کر ایک مزدور جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت 34 سالہ نبی شاہ ولد فقیر شاہ کے نام سے کی گئی، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد مزدور کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

شادمان ٹاؤن نمبر ایک بسم اللہ بریانی کے قریب گھر کی چھت سے گر کر معمر شخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی شخص دوران علاج دم توڑ گیا، فوری طور پر 65 سالہ متوفی کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔