12 سالہ طالب علم پر تشدد میں ملوث معلم گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 5 ستمبر 2024
(فوٹو : راولپنڈی پولیس)

(فوٹو : راولپنڈی پولیس)

گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ طالب علم پر تشدد میں ملوث معلم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مقامی اسکول میں پڑھنے والے طالب علم کے والد نے تھانے میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی جس میں کہا کہ اسکول ٹیچر توقیر نے میرے بیٹے کو ڈنڈوں سے مارا  ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے۔

گوجرخان پولیس نے متاثرہ طالب علم کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے اسکول کے معلم توقیر کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، اساتذہ مستقبل کے معمار ہیں، بچوں پر تشدد ناقابل برداشت اور قابل تعزیر جرم ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔