شمالی چھاؤنی میں سوتیلے بھائی کے ہاتھوں سابق ایس ایچ او کا قتل

ویب ڈیسک  جمعرات 5 ستمبر 2024
(فوٹو : پولیس)

(فوٹو : پولیس)

 لاہور: شمالی چھاؤنی میں سوتیلے بھائی نے سابق ایس ایچ او کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم علی کو سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا گیا، ملزم علی اور دو گارڈز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول شاہد اصغر کو سوتیلے بھائی نے گھریلو تنازع پر قتل کیا، مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔