ایمبولینس میں بیمار شوہر کے سامنے ڈرائیور کی خاتون کیساتھ زیادتی

ویب ڈیسک  جمعرات 5 ستمبر 2024
ایمبولینس ڈرائیور نے شور مچانے پر بیمار شوہر کا آکسیجن بند کردیا جس سے ان کی موت واقع ہوگئی

ایمبولینس ڈرائیور نے شور مچانے پر بیمار شوہر کا آکسیجن بند کردیا جس سے ان کی موت واقع ہوگئی

نئی دہلی: بھارت میں ایمبولینس ڈرائیور نے جنسی زیادتی پر خاتون کے شور مچانے پر آکسیجن بند کر کے اُن کے مریض شوہر کی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایمبولینس میں بیمار شوہر کو اسپتال سے گھر لے جانے والی اہلیہ کے لیے یہ سفر ایک بھیانک خواب ثابت ہوا۔

ایمبولینس ڈرائیور نے اپنے ساتھی کی مدد سے خاتون کے بھائی کو کیبن میں یرغمال بنایا اور شوہر کو لگے آکسیجن سلنڈر کو بند کرنے کی دھمکی دیکر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

خواتین کے منع کرنے اور شور مچانے پر بار بار آکسیجن بند کرنے سے شوہر کی موت واقع ہوگئی۔ سفاک ملزمان نے خاتون سے نقدی اور زیورات بھی چھین لیے۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ پیسے نہ ہونے کی وجہ بجی اسپتال کے اخراجات اُٹھانے سے قاصر تھے اس لیے شوہر کو ڈسچارج کراکے گھر لے جارہے تھے۔

خاتون کے بقول ایمبولینس ڈرائیور نے کہا کہ آپ آگے بیٹھ جائیں تو پولیس والے تنگ نہیں کریں گے۔ ڈرائیور والے کیبن میں اس کا ایک ساتھی بھی تھا۔

متاثرہ خاتون نے مزید بتایا کہ دونوں نے میرے ساتھ بدتمیزی کرنا شروع کردی۔ شور مچانے پر شوہر اور بھائی کو کچھ اندازہ ہوگیا۔

خاتون نے بتایا کہ جب شوہر اور بھائی نے بچانے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے آکسیجن سلنڈر بند کردیا۔ جس سے شوہر کی موت واقع ہوگئی۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔