- پانی کی ٹنکی سر پر گرنے کے باوجود خاتون زندہ بچ گئیں
- شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس؛ اسلام آباد میں سیکورٹی مزید سخت
- دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف 8 وکٹیں گنوادیں
- اجے جڈیجا نے کوہلی کو دولت پیچھے چھوڑ دیا
- بھارت میں دسہرہ کے موقع پر ہاتھی بپھر گیا، ویڈیو وائرل
- بجلی بل میں میونسپل ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب
- اے این ایف کا تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن
- پائیدار ترقی کیلیے علاقائی تعاون اور روابط کا فروغ ضروری ہے، شہباز شریف کا ایس سی او کانفرنس سے خطاب
- کراچی؛ ٹریفک حادثے میں باپ شیرخوار بیٹے سمیت جاں بحق، اہلیہ شدید زخمی
- این ایل سی کا علاقائی تعاون میں اہم کردار، پاکستانی زرعی برآمدات میں اضافہ
- خوابوں کا اشتراک ممکن ہے؟
- جلاؤ گھیراؤ کیس؛ پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع
- اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس ایک بار پھر 86 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا
- گروپ راؤنڈ سے باہر ہونے پر بھارتی ٹیم میں اُکھاڑ پچھاڑ کی تیاری
- بابراعظم بھی کامران غلام کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے
- بھارتی عدالت کا انتہائی متنازع فیصلہ؛ مسجد میں ہندو مذہبی نعرے لگانا جائز قرار
- ذیا بیطس کی دوا پروسٹیٹ کینسر کے مضر اثرات کو زائل کر سکتی ہے، تحقیق
- 24 ہزار سے زائد اسکریو سے بنایا گیا مشہور انگلش بینڈ کا فن پارہ
- گوگل کا اپنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس چھوٹے نیوکلیئر ری ایکٹرز سے چلانے کا معاہدہ
- امریکا کا اسرائیل کو سخت وارننگ کا خط، 30 دن کا الٹی میٹم دے دیا
جرمنی میں اسرائیلی قونصل خانے پر حملہ؛ ایک شخص ہلاک
میونخ: جرمنی میں 1972 کے 11 اسرائیلی ایتھلیٹس کے قتل عام کی 52 ویں برسی پر صیہونی ریاست کے قونصل خانے پر مسلح شخص نے فائرنگ کردی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت میں واقع اسرائیلی قونصل خانے میں مسلح شخص نے داخل ہونے کی کوشش میں ناکامی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
اسرائیلی قونصل خانے کے نزدیک پٹرولنگ پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ میں حملہ آور کو ہلاک کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو گرفتاری دینے کو کہا گیا لیکن وہ مسلسل فائرنگ کرتا رہا۔ اہلکاروں کو اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ کرنا پڑی۔
حملہ آور کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کے بقول حملہ آور کی شناخت 18 سالہ آسٹرین شہری کے طور پر ہوئی۔ اس حملے میں کسی دوسرے شخص یا تنظیم کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔
تاحال حملے کے محرک کا بھی تعین نہیں ہوسکا۔ تفتیشی عمل جاری ہے۔ حملہ آور کے بارے میں مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔
جرمنی میں اسرائیلی سفیر رون پروسر نے کہا کہ حملہ اسی دن ہوا جس دن 1972 میں میونخ میں اسرائیلی ایتھلیٹس کا فلسطینی حملہ آروں کے ہاتھوں قتل عام ہوا تھا۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ کے دوران دنیا کے کئی ممالک کے اسرائیلی سفارت خانوں پر حملے کیے گئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔