- پاکستان میں آن لائن،ڈیجیٹل مالی لین دین میں اضافہ
- وفاق نے 18 ویں ترمیم پرعمل شروع کردیا، ساری وزارتیں ختم کردیں، وزیراعلیٰ سندھ
- 2024 کا نوبل امن انعام ؛ جاپان کی انسدادِ جوہری بم کی تنظیم کے نام
- عمران خان کی بہن سے ملاقات پر پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
- پیٹرول پمپس، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع مزید بڑھانے کی سمری تیار
- الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر لیگل وِنگ سے رائے طلب کرلی
- اراکین پارلیمنٹ کو اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کیلیے حتمی تاریخ دیدی گئی
- پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کردیا
- اربوں کا فراڈ؛ معروف بلڈر، اہلیہ اور ایس بی سی اے کے افسران گرفتار
- کے پی کے گرفتار سرکاری ملازمین کی رہائی کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست
- نمبرز پورے ہیں تاہم حکومت تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے، بلاول بھٹوزرداری
- کے پی ہاؤس ڈی سیل نہ کرنے پر ڈائریکٹر سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست
- آئینی ترامیم پر مشاورت؛ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم، ڈیڈلاک برقرار
- ضلع کچھی میں سی ٹی ڈی کی کارروئی، فتنتہ الخوارج کے 3دہشتگرد ہلاک
- پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی
- انتظار پنجوتھہ کہاں ہیں کچھ پتا نہیں چلا، اسلام آباد پولیس کا عدالت میں بیان
- بچوں کے جائیداد کیلئے تشدد پر والدین کی پانی کے ٹینک میں کود کر خودکشی
- آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کب تک ہوگا کچھ نہیں کہہ سکتے، فضل الرحمان
- کراچی کے جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباؤ؛ ساحلی علاقہ متاثرہونے کا امکان نہیں
- شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان
بھاری ٹیکس؛ اگست میں سیمنٹ کی فروخت میں 25 فیصد کمی
کراچی: بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باعث اگست میں 2024 میں سیمنٹ کی فروخت میں 25.68 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اگست 2024میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 2.752 ملین ٹن رہی جو اگست 2023 کی 3.798ملین ٹن فروخت سے 27.54 فیصد کم ہے۔ اگست 2024میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 6لاکھ 13ہزار 857 ٹن رہی جو اگست 2023کی 7لاکھ 30ہزار 755ٹن ایکسپورٹ سے 16فیصد کم ہے۔
اگست 2024میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی مجموعی فروخت 2.530ملین ٹن رہی جو اگست 2023کی فروخت 3.252ملین ٹن کے مقابلے میں 22.20فیصد کم ہے۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی اگست 2024کی فروخت 8لاکھ35ہزار245ٹن رہی جو اگست 2023کی فروخت 1.276 ملین ٹن کے مقابلے میں 34.54فیصد کم ہے۔
اگست 2024میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت 2.325ملین ٹن رہی جو اگست 2023کی فروخت 3.088ملین ٹن کے مقابلے میں 24.70فیصد کم ہے، اسی طرح جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی اگست 2024میں مقامی فروخت 4لاکھ26ہزار 289ٹن رہی جو اگست 2023 کی مقامی فروخت 7لاکھ9ہزار 443ٹن کے مقابلے میں 39.91فیصد کم ہے۔
اگست 2024 کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 24.79فیصد اضافہ سے 2لاکھ 4ہزار 901ٹن رہی جو اگست 2023میں ایک لاکھ64ہزار 195 ٹن ہے۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی ایکسپورٹ 27.82فیصد کمی سے 4لاکھ 8ہزار 959ٹن رہی جو اگست 2023میں 5لاکھ 66ہزار 560ٹن ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔