- چیف جسٹس کی آف دی ریکارڈ گفتگو غلط انداز میں رپورٹ کی گئی، سپریم کورٹ
- بچوں کی طبیعت ناساز ہونے پر امریکی کمپنی نے ملازمین کی چھٹی بند کر دی
- اسلام آباد میں پی آئی اے طیارہ کا بے یار و مددگار، مسافر بے حال
- کراچی میں اگلے 10 روز تک بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات
- معاہدے پر عمل نہ ہوا تو بجلی کے بلوں کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کریں گے، حافظ نعیم
- خیبرپختونخوا حکومت نے اساتذہ کے تبادلوں کی نئی پالیسی جاری کر دی
- جاپان کا موجودہ سپرکمپیوٹرز سے 1000 گُنا تیز مشین بنانے کا اعلان
- پی ٹی آئی رہنماؤں پر کیا الزامات عائد ہیں؟ ایف آئی آر سامنے آگئی
- امیگریشن حکام کے ہاتھوں 83 افراد جعلی دستاویزات کی بنیاد پر گرفتار
- لاہور کے مختلف علاقوں سے 7 افراد کی لاشیں ملیں
- ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ؛ کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس کے نئے اعدادوشمار طلب
- پتوکی؛ کھیت میں گھسنے پر بااثر زمیندار نے کلہاڑی سے گدھی کی ٹانگ کاٹ دی
- لاہور میں گھریلو ملازمہ مالکن کو نشہ آور چیز پلا کر گھر کا صفایا کر گئی
- شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار
- روس کو میزائلوں کی فراہمی؛ برطانیہ، جرمنی اور فرانس کا ایران پر پابندیوں کا اعلان
- انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا صارفین کیلئے محفوظ بنانے کی مہم کا آغاز
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی رک گئی
- چین کے اعلیٰ سطح کے تجارتی وفد کا ایس آئی ایف سی کا دورہ
- صدرمملکت نے پشاور ہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد 30 کردی
- گلبرگ میں پولیس وردی میں وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار
ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کیساتھ صدارتی مباحثے کیلیے ہامی بھرلی
واشنگٹن: امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے حکمراں جماعت کی امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ ٹی وی پر براہ راست مباحثے پر کہا ہے کہ ’’میں اس سے بات کرنے جا رہا ہوں کیوں کہ بحثیں دلچسپ ہوتی ہیں‘‘۔
امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر اور موجودہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنی حریف امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ اگلے ہفتے ہونے والے صدارتی مباحثے کے دوران بغیر کسی رکاوٹ کے بولنے کی اجازت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ کملا ہیرس کے ساتھ صدارتی مباحثے پر 2 اعتراضات اُٹھاتے ہوئے انکار کر چکے ہیں۔ اُن کے بقول اے بی سی چینل کملاہیرس کا حمایتی ہے اور دوم ایک قت میں صرف ایک مقرر کا مائیک نہ کھلا ہو۔
یہ خبر بھی پڑھیں : کملا ہیرس کیساتھ صدارتی مباحثہ؛ ٹرمپ بہانے تراشنے لگے
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلی ویژن پر مباحثے میں ایک فریق کے بولتے وقت دوسرا مائیک مکمل طور پر بند رکھنے کی شرط عائد کی تھی جب کہ کملا ہیرس کا موقف اس کے برعکس تھا۔
حالانکہ نے ٹرمپ نے جوبائیڈن کے ساتھ اے بی سی نیوز پر صدارتی مباحثہ کرنے کو قبول کیا تھا لیکن جب ڈیموکریٹ پارٹی نے جوبائیڈن کی جگہ کملا ہیرس کو اپنا امیدوار نامزد کیا تو وہ وعدے سے پھر گئے تھے۔
امریکی ٹی وی چینل ’’اے بی سی نیوز‘‘ کے زیر اہتمام 10 ستمبر کو ریاست پنسلوانیا کے سب سے بڑے شہر فلاڈیلفیا میں ہونے والا مباحثہ دونوں امیدواروں کے لیے بڑا امتحان ہے جب کہ الیکشن میں صرف دو ماہ کا قلیل وقت رہ گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جوبائیڈن کے ساتھ صدارتی مباحثے میں ٹرمپ نے سبقت حاصل کرلی تھی جس کے بعد ووٹرز کے دباؤ پر حکمراں جماعت نے جوبائیڈن کی جگہ کملا ہیرس کو امیدوار نامزد کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔