- جن ترامیم پر اتفاق ہوا وہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں منظور ہوسکتی ہیں، رانا ثنا
- رائیونڈ؛ کمسن بچی کھلے مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گئی
- پی ٹی آئی کو آئینی ترامیم پر کوئی اعتراض نہیں وہ دسمبر تک وقت چاہتے ہیں، خواجہ آصف
- ڈانٹ ڈپٹ پر 13 سالہ بچے نے فائرنگ کرکے والد اور بھائی کو قتل کردیا، بہن زخمی
- مجوزہ آئینی ترمیم؛ سپریم کورٹ بارنے آل پاکستان وکلا نمائندہ اجلاس طلب کرلیا
- وہ وقت دور نہیں جب فلسطین اور کشمیر کے مسلمان آزاد ہوں گے، وزیراعظم
- بلوچستان میں 2 ہزار سے زائد غیرحاضر اساتذہ کیخلاف کارروائی کا آغاز
- ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم عدالت میں پیش
- گورنر پنجاب نے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے لیے شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویوز کیے
- روس کے ڈپٹی وزیراعظم کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
- راولپنڈی میں کیش چھینے والا تین رکنی گینگ گرفتار
- غیر ملکی سرمایہ کاری میں رکاوٹ بننے والے کرپٹ ایف بی آر افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- بھارت پانچویں مرتبہ ایشین ہاکی چیمپئن بن گیا
- حکومت کا ٹیکس مقدمات تیزی سے نمٹانے کا فیصلہ
- پشاور: پراسیکیوشن افسران کا احتجاج، عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
- کانگریس کے جموں کشمیر کی حیثیت کی بحالی کے وعدے پر مودی سرکار تلملا گئی
- وزیراعلیٰ کے پی کی دعوت پر آئے افغان قونصل جنرل کی سفارتی آداب کی سنگین خلاف ورزی
- اقتدار میں آئے تو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کردیں گے، کانگریس
- آئینی ترامیم میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہیں، اے این پی
- اسجد اقبال اور اویس منیر منگولیا اسنوکر ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے والے اختر مینگل دبئی روانہ
وزیراعظم و صدر پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دینے والے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل دبئی روانہ ہوگئے۔
دبئی روانگی کے وقت اپنے تویٹ پیغام میں کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے جو میرے لیے حیرت کا باعث ہے کیونکہ میں پہلے ہی استعفیٰ دے چکا ہوں اور اس پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
انہوں نے لکھا کہ ’وہ (سیاسی جماعتیں) سمجھتے ہیں کہ وہ مجھے منا لیں گے میری رائے بدلنے پر آمادہ کر لیں گے، اور اپنی غلطیوں کی معافی مانگیں گے۔ لیکن مجھ سے معافی مانگنے کی ضرورت نہیں بلوچستان کے عوام سےمعافی مانگیں تسلیم کریں کہ آپ نے ان کے پیاروں کو چھین کر ان کے دل دکھائے گئے ہیں۔
اختر مینگل نے لکھا کہ سمی بلوچ اور ڈاکٹر مہرنگ سے معافی مانگیں کہ آپ نے انہیں اس وقت مارا جب وہ صرف آپ سے بات کرنا چاہتے تھے۔ میں صرف اختر مینگل نہیں ہوں، میں اس عوام کا حصہ ہوں۔ جب آپ ان سے معافی مانگیں گے، تو آپ مجھ سے بھی معافی مانگ لیں گے مجھے کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے، لیکن میرے ضمیر نے مجھے اس فیصلے پر مجبور کیا ہے۔
مزید پڑھیں: اختر مینگل کو منانے کیلیے حکومت و اپوزیشن کا مشترکہ وفد بھیجنے کا تجویز
انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے سب کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے پر تیار نہیں ہیں، میں پاکستان میں نہیں تھا اور خود کو اس بوجھ سے نجات دلانے کے لیے آیا ہوں جو مہینوں سے میرے اوپر تھا اب میں آزاد ہوں، امید ہے کہ باقی لوگ بھی جلد اس حقیقت کا ادراک کر لیں گے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے میں اب پرواز میں ہوں الوداع، پارلیمنٹ—شاید ہم اس وقت ملیں جب قانون کی حکمرانی قائم ہو!۔۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔