عالیہ بھٹ اور ویڈانگ رائنا کی تھرلر فلم ’جگرا‘ کا نیا پوسٹر جاری

ویب ڈیسک  جمعرات 5 ستمبر 2024
فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’جگرا‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔

فلم میں عالیہ بھٹ کے ساتھ ویڈانگ رائنا بھی شامل ہیں جو فلم میں ان کے بھائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

پوسٹر میں عالیہ بھٹ کا ایک پرعزم اور طاقتور انداز دکھایا گیا ہے جبکہ ویڈانگ کی گہری نظریں اور سخت ماحول ایک ڈرامائی کہانی کا اشارہ دے رہی ہیں۔

فلم کا عنوان ’جگرا‘ ہے، جس کا مطلب ہے ’دل‘ یا ’حوصلہ‘ اور یہ فلم کی شدت اور جذبات کو مزید بڑھا رہا ہے۔


View this post on Instagram

A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

عالیہ بھٹ نے فلم کی تیاری کے لیے باسکٹ بال سیکھنے کے لیے خصوصی تربیت حاصل کی۔

فلم کا ٹیزر سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (CBFC) سے منظور ہو چکا ہے اور اسے ‘U’ سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔

’جگرا‘ 11 اکتوبر کو ریلیز ہو گی جبکہ اس دن رجنی کانت کی فلم ’ویٹائین‘ بھی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔