- پی ٹی آئی کو آئینی ترامیم پر کوئی اعتراض نہیں وہ دسمبر تک وقت چاہتے ہیں، خواجہ آصف
- ڈانٹ ڈپٹ پر 13 سالہ بچے نے فائرنگ کرکے والد اور بھائی کو قتل کردیا، بہن زخمی
- مجوزہ آئینی ترمیم؛ سپریم کورٹ بارنے آل پاکستان وکلا نمائندہ اجلاس طلب کرلیا
- وہ وقت دور نہیں جب فلسطین اور کشمیر کے مسلمان آزاد ہوں گے، وزیراعظم
- بلوچستان میں 2 ہزار سے زائد غیرحاضر اساتذہ کیخلاف کارروائی کا آغاز
- ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم عدالت میں پیش
- گورنر پنجاب نے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے لیے شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویوز کیے
- روس کے ڈپٹی وزیراعظم کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
- راولپنڈی میں کیش چھینے والا تین رکنی گینگ گرفتار
- غیر ملکی سرمایہ کاری میں رکاوٹ بننے والے کرپٹ ایف بی آر افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- بھارت پانچویں مرتبہ ایشین ہاکی چیمپئن بن گیا
- حکومت کا ٹیکس مقدمات تیزی سے نمٹانے کا فیصلہ
- پشاور: پراسیکیوشن افسران کا احتجاج، عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
- کانگریس کے جموں کشمیر کی حیثیت کی بحالی کے وعدے پر مودی سرکار تلملا گئی
- وزیراعلیٰ کے پی کی دعوت پر آئے افغان قونصل جنرل کی سفارتی آداب کی سنگین خلاف ورزی
- اقتدار میں آئے تو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کردیں گے، کانگریس
- آئینی ترامیم میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہیں، اے این پی
- اسجد اقبال اور اویس منیر منگولیا اسنوکر ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
- پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی اہلیہ اور والدین کی قبروں پر حاضری
- کوئی بھی چیز اسرائیل کو غزہ میں جارحیت کا جواز نہیں پیش کرسکتی، اقوام متحدہ
دہشت گردی کے فتنے کو جڑ سے اکھاڑنے کی کوشش آخری دم تک کریں گے، صدر زرداری
لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے فتنے کو جڑ سے اکھاڑنے کیلیے آخری دم تک کوششیں جاری رکھیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچے جہاں انہوں نے 25 اور 26 اگست کی شب بلوچستان میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد علی قریشی کے گھر پہنچ کر لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کی۔
صدر مملکت نے کیپٹن محمد علی قریشی شہید کیلئے فاتحہ خوانی کی اور اُن کی خدمات و بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ مُشکل کی اس گھڑی میں ہمدردیاں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت سے نوجوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے جس کی پوری قوم دل سے قدر کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوئی، دہشت گردی کے فتنے کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے آخری دم تک کوششیں جاری رکھیں گے۔
صدر مملکت نے شہید کیپٹن کے اہلِ خانہ کے جذبہ حب الوطنی اور قربانی کو کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم شہداء اور انکے خاندانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ صدر مملکت نے کیپٹن محمد علی قریشی کیلئے بلندی درجات، ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔