- پی ٹی آئی احتجاج؛ ارکان اسمبلی کی اسپیکر کی اجازت کے بغیر گرفتاری پر تحقیقات شروع
- ایس سی او اجلاس؛ اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب تمام ہوٹلز، کاروباری مراکز بند
- اسلام آباد 15اکتوبر احتجاج؛ وزیراعلیٰ کے پی نے اہم اجلاس طلب کرلیا
- عمران خان کی رہائی اور مقدمات کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا، بیرسٹر سیف
- نوشہرہ؛ رشتے سے انکار پر نوجوان کی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق
- پشتون جرگے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
- دنیا میں تنہا ہونے کا تاثر زائل، سفارتی و معاشی لحاظ سے فائدہ ہوگا!!
- کراچی؛ باپ بیٹے کو اغوا اور لوٹ مار کے بعد زخمی کرکے پھینک دیا گیا
- لاہور سے نیوزی لینڈ بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- لاپتہ امریکی خاتون کی باقیات شارک کے پیٹ سے برآمد
- زیادہ درجہ حرارت حمل کیلئے نقصان دہ قرار
- دو اے آئی روبوٹس کی آپسی چھیڑ چھاڑ وائرل
- کراچی کے مخلتف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار
- آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان
- غزہ کے اسکول پر اسرائیل کا حملہ؛ خواتین اور بچوں سمیت 22 پناہ گزین شہید
- کیوں نکالا بابراعظم کو؟
- مسافر ٹرینوں کے دروازے خراب، فیملیاں غیر محفوظ، چوری کی وارداتیں عام
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، ترسیلات زر کا حجم 8.749 ارب ڈالرسے متجاوز
- معاشی آزادی کے لیے حکومتی حجم کم کرنا ضروری
- عدلیہ کے رویے میں تبدیلی کے باوجود آئینی عدالت کیوں ضروری
وزیراعظم کی فری لانسرز کی ترقی کیلیے گوگل سے منصوبہ پیش کرنے کی خواہش
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل سے فری لانسرز اور چھوٹی صنعتوں کی ترقی کیلیے منصوبہ پیش کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کے روشن مستقبل کیلیے ہمیں زراعت اور معدنیات کے بجائے چھوٹی صنعتوں اور فری لانسرز کو خدمات فراہم کرنا ہوں گی۔
اسلام آباد میں منعقدہ ا ے گوگل فار پاکستان آگے بڑھو کے نام سے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے معروف ٹیکنالوجی کمپنی کو پیش کش کی کہ وہ فری لانسنگ اور ایس ایم ایز کے حوالے سے اپنے آئیڈیاز پیش کریں تو ہم ایسے اقدامات کو نہ صرف خوش آمدید کہیں گے بلکہ ان پر کام بھی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ گوگل کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں خدمات لائق تحسین ہیں، یقینا اس کامیابی تک پہنچنے میں ایک لمبا صرف طے کرنا پڑا ہوگا، حقیقت یہ ہے کہ صبر اور استقامت سے ہی کامیابی ملتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور انہیں بااختیار بنانے کیلیے وسائل فراہم کرنا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک میں چھوٹی صنعتوں اور فری لانسنگ کی ترقی کیلیے فریم ورک تیار کرنا ہوگا تاکہ نوجوان برسر روزگار ہوں اور اچھی آمدن حاصل کرسکیں، اگر گوگل اس حوالے سے کوئی منصوبہ لے کر آتا ہے تو ہم اُسے خوش آمدید کہیں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے روشن مستقبل کیلیے آپ کے ساتھ بیٹھ کر منصوبے پر بات کرنے کیلیے تیار ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔