راولپنڈی: اسپیکر کے ذریعے مذہب کا پرچار کرنے پر 5 افراد زیر حراست

ویب ڈیسک  جمعرات 5 ستمبر 2024
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 راولپنڈی: ریلوے اسٹیشن پر اسپیکر کے ذریعے بلند آواز میں مذہب کی تبلیغ کرنے پر پولیس نے پانچ مسیحی باشندوں کو تحویل میں لے لیا۔

زیر حراست ملزمان میں دو خواتین اور تین مرد شامل ہیں جن کی شناخت صبا بوٹا مسیح، انیتا بوٹا، جوناتھن ہوورڈ، عدیل شمعون اور ضبائن مسیح کے ناموں سے ہوئی۔

پانچوں ملزمان کے خلاف ریلوے ملازم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے الیکڑانک اسپیکر برآمد کرلیا گیا۔

مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر پر تقریر کرنے سے اسٹیشن پر مسلمان مسافروں کے جذبات مجروح ہوئے جبکہ اسٹیشن پر موجود مسافروں کے آرام میں خلل بھی پڑا۔

ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ پانچوں ملزمان کو عدالت پیش کیا گیا جہاں تمام کی ضمانت منظور ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔