صدر مملکت سندھ کے 10 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

محمد سلیم جھنڈیر  جمعرات 5 ستمبر 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

  کراچی: صدر مملکت آصف علی زرداری سندھ کے 10 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اسلام آباد سے کراچی ایئرپورٹ پہنچے جس کے بعد انہیں فول پروف سیکیورٹی میں بلاول ہاؤس کراچی منتقل کیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری سندھ میں 10 روز قیام کریں گے اور اس دوران وہ بلاول ہاؤس کراچی میں اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

 

اس کے بعد صدر مملکت کچھ روز نوابشاہ میں قیام کرکے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔