وزیراعظم شہباز شریف کی اتحادی جماعتوں کے ارکان کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت

ویب ڈیسک  جمعرات 5 ستمبر 2024
فوٹو فائل

فوٹو فائل

  اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وزیراعظم نے تمام اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کو آسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آسلام آباد وزیراعظم نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت کی، وزیراعظم کی ہدایت کے حوالے سے مسلم لیگ ن سمیت تمام اتحادی جماعتوں کے ارکان کو اگاہ کردیا گیا ہے۔

اس معاملے کی ذمہ داری قومی اسمبلی میں چیف وہب طارق فضل کو زمہ داری سونپ دی گئی ہے جبکہ ڈاکٹر طارق فضل نے تمام ارکان سے بھی رابطہ کرلیا اور بیرون ملک موجود ارکان کو واپس بلا لیا ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں آئندہ ہفتہ کسی بھی رکن کی بیرون ملک جانے سےروک دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔