لاہور: اپنے ہی بیٹے سے بدفعلی کرنے والا باپ گرفتار

نعمان شیخ  جمعرات 5 ستمبر 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

فوٹو: ایکسپریس ویب

 لاہور: شمالی چھاؤنی پولیس نے اپنے ہی بیٹے کے ساتھ مبینہ بدفعلی کرنے والا درندہ صفت باپ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم مدثر اپنے بارہ سالہ بیٹے کو بدفعلی کا نشانہ بناتا تھا، ملزم کی اہلیہ کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مدثر کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کردی گئی ہے، متاثرہ بچے کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے۔

ملزم کو مزید تفتیش کے لیے جینڈر کرائم سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔