- آل بلوچستان علما و مشائخ کنونشن؛ ملک میں قیام امن کیلیے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
- راولپنڈی؛ نوجوان لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
- شان، بابراعظم کی کپتانی کا مستقبل؛ بورڈ نے بڑا فیصلہ کرلیا
- بلوچستان کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کیلیے پارلیمنٹرینز کی بیٹھک
- بھارت میں اقلیتوں کومذہبی رسومات کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے، راہول گاندھی
- شانگلہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق
- پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں؛ خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب
- قومی اسمبلی اجلاس جاری، ججز کی تعداد میں اضافے کا بل پیش کیا جائے گا
- گزشتہ شب جو کچھ ہوا وہ بدترین ڈکٹیٹرشپ میں بھی نہیں ہوا، بیرسٹر سیف
- خیبرپختونخوا دہشتگردوں کی جگہ ہے جسے چھپنا ہے وہاں جا کر چھپ جائے، عظمی بخاری
- 2 ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر بابراعظم کے مداح کو تقسیم کردیا، مگر کیسے؟
- 24 گھنٹوں میں کروڑوں کی منشیات برآمد، افغان باشندے سمیت 5 ملزمان گرفتار
- 6 برس سے مفرور خطرناک اشتہاری مجرم سعودی عرب سے گرفتار
- پاکستان کو دہشتگرد گروہوں سے پاک کرنے کا وقت آگیا ہے، وزیر داخلہ
- مالی سال کے آغاز ہی سے ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ
- نیب ترامیم بحالی؛ احتساب عدالت راولپنڈی میں 27 ریفرنسز غیر مؤثر
- بجلی و پانی بندش پر احتجاج؛ کراچی میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر
- پاکستان چھوڑنے والے افغان باشندوں کی تعداد 7 لاکھ سے متجاوز، سلسلہ جاری
- 10 سال بعد انگلینڈ کے ہوم گراؤنڈ پر سری لنکا کی پہلی فتح
- سپریم کورٹ کا مونال سمیت دیگر ریسٹورنٹس کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار، درخواستیں خارج
لاپتہ افراد کا مسئلہ حل اور بلوچستان میں قومی ڈائیلاگ شروع کیے جائیں، حافظ نعیم
لاہور: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے بلوچستان میں قومی ڈائیلاگ شروع کرنے اور لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ کی جانب سے جاری حافظ نعیم کے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت لاپتہ افراد کے مسئلے کو فوری حل کر کے بلوچستان کو اُس کے جائز اور بنیادی حقوق فراہم کرے۔
انہوں نے کہا کہ 77برسوں سے طاقت کے ذریعے بلوچستان کے مسائل کا حل ڈھونڈا جا رہا ہے، دہشت گردوں سے نمٹا جائے، لیکن اس کے اسباب کو بھی ڈھونڈنا ہوں گے، محض ڈنڈے کے استعمال سے مسائل حل نہیں ہوتے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ راولپنڈی معاہدے کو 28دن گزر گئے اور اب حکومت کے پاس عملد درآمد کیلیے صرف 17 دن باقی ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ اصل لاگت کا تعین کر کے پورے ملک میں بجلی کا یکساں ٹیرف نافذ کیا جائے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت کو معاہدہ پر عمل درآمد کے لیے مجبور کریں گے، ہڑتالوں، لانگ مارچ، دھرنا سمیت پرامن احتجاج کے تمام آپشنز استعمال کر سکتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں چوتھی مرتبہ بلدیاتی انتخابات منسوخ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے عوام کو ساتھ ملا کر بلدیاتی انتخابات کے لیے تحریک چلائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔