پشاور میں دودھ کے نئے نرخ مقرر

ویب ڈیسک  جمعرات 5 ستمبر 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 پشاور: ضلعی انتظامیہ نے دودھ کا نیا نرخنامہ جاری کردیا۔ 

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اے پلس کیٹیگری  کے دودھ کی قیمت 240 روپے اور اے کیٹیگری دودھ کی قیمت 200 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح اے پلس کیٹیگری کی دہی کے نرخ 260 روپے اور اے کیٹیگری دہی کے نرخ 220 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔