سپریم کورٹ: نیب ترامیم کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

جہانزیب عباسی  جمعرات 5 ستمبر 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

  اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے پانچ رکنی بینچ کی جانب سے نیب ترامیم کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائےگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں کل نیب ترامیم کالعدم قراردینے کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پرفیصلہ سنایا جائے گا۔ مذکورہ فیصلہ پانچ رکنی لارجر بینچ نے 6 جون کو محفوظ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لیے 6 بینچ تشکیل

عمران خان کی جانب سے نیب ترامیم کے خلاف دائر درخواست پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربینچ نے سماعت کی تھی۔ بینچ میں جسٹس امین الدین خان ،جمال مندوخیل ،جسٹس اطہر من اللہ اورجسٹس حسن اظہر رضوی بھی شامل تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔