وزیراعلیٰ پنجاب نے ”اپنی چھت اپنا گھر“ پروگرام کا افتتاح کردیا

محمد الیاس  جمعرات 5 ستمبر 2024
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

ڈیرہ غازی خان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ”اپنی چھت اپنا گھر“ پروگرام کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کمشنر آفس ڈی جی خان میں صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی اور عمائدین کی موجودگی میں ”اپنی چھت اپنا گھر“ پروگرام کی قرعہ اندازی کی۔

ڈی جی خان میں ہونیوالی قرعہ اندازی میں پہلا نام عبدالطیف نامی شہری کا نکلا، کامیاب افراد کو 15 ستمبر تک قرض کی پہلی قسط مل جائے گی، قرعہ اندازی میں کامیاب افراد کو 15 لاکھ تک قرض لینے پر 7 سال میں 14 ہزار روپے ماہانہ کی قسط ادا کرنی ہوگی۔

مریم نواز نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ”اپنی چھت اپنا گھر“ پروگرام پاکستان کا سب سے بڑا پروجیکٹ ثابت ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔