چوہدری شجاعت اور پرویز الہیٰ میں برف پگھل گئی، کئی عرصے بعد ملاقات

ویب ڈیسک  جمعرات 5 ستمبر 2024
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 لاہور: چوہدری برادران کے درمیان برف پگھل گئی اور چوہدری شجاعت سے پرویز الہی کی ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں چوہدری وجاہت حسین نے اہم کردار ادا کیا۔ ملاقات کیلیے چوہدری وجاہت نے پرویز الہی کو قائل کیا کہ چوہدری شجاعت آپ سے بڑے ہیں لہذا اُن کے پاس جائیں۔

چودہری شجاعت اور پرویز الہٰی نے ملاقات میں ایک دوسرے سے گلے شکوے کیے جبکہ دونوں نے ذاتی اور خاندانی سطح کے معاملات کو مل بیٹھ کر طے کرنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق چوہدری برادران کی ملاقات میں صرف فیملی کے تعلقات میں بہتری پر بات ہوئی اور دونوں نے سیاسی بات چیت سے گریز کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔