گلوکار راجہ ریپ اسٹار نے 6 ستمبر پر نیا ترانہ ’مٹی‘ ریلیز کر دیا

میاں اصغر سلیمی  جمعرات 5 ستمبر 2024
فوٹو : یوٹیوب

فوٹو : یوٹیوب

 لاہور: پاکستان کے نامور گلوکار راجہ ریپ اسٹار نے 6 ستمبر پر نیا ترانہ ’مٹی‘ ریلیز کر دیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترانے کے الفاظ ’مٹی سے جڑے انسان ہیں یہ‘ ہیں اور اس میں ملک کے نہ صرف نامور فنکاروں نے حصہ لیا ہے بلکہ ترانے میں پاک فوج کے بہادرجوانوں کو دشمن کے خلاف دلیرانہ انداز میں لڑتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

ترانے کے آخر میں وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے نشان حیدر حاصل کرنے والے پاک فوج کے بہادر جوانوں اور افسروں کو بھی دکھایا گیا ہے۔

راجہ ریپ اسٹار کا کہنا ہے کہ یوم دفاع کے موقع پر ہم دشمن کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے والے ہمارے پاک فوج کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔