کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 6 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

کراچی: سرجانی اور اتحاد ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں گرین بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 38 سالہ ارشد نامی شخص زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا بتایا جا رہا ہے جبکہ مضروب کو ٹانگ پر گولی لگی تھی۔

دریں اثنا بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں کوئٹہ ہوٹل کے قریب گھر میں فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔

اتحاد ٹاؤن پولیس کے مطابق مضروبہ کی شناخت 37 سالہ رضیہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔

تاہم، پولیس واقعہ کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔