مولانا فضل الرحمن کی اسلام آباد تبلیغی مرکز آمد

ویب ڈیسک  جمعـء 6 ستمبر 2024
(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

  اسلام آباد: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اسلام آباد تبلیغی مرکز پہنچ گئے۔

ترجمان اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے شب جمعہ کے اجتماع میں شرکت کی۔

مولانا فضل الرحمان نے تبلیغی مرکز کے اراکین مجلس شوریٰ سے خصوصی ملاقات کی۔

اس موقع پر لاہور میں ہونے والی ختم نبوت گولڈن جوبلی کانفرنس کی کامیابی اور حفاظت کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اسلم غوری کا مزید کہنا تھا کہ شب جمعہ کے اجتماع میں شرکت کے لیے مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ علامہ راشد سومرو بھی تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔