نیول ہیڈ کوارٹرز، یادگار شہدا پر یوم دفاع پاکستان کی پُروقار تقریب

ویب ڈیسک  جمعـء 6 ستمبر 2024
(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

  اسلام آباد: نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگار شہدا پر یوم دفاع پاکستان کی پُروقار تقریب منعقد کی گئی۔

وائس چیف آف نیول اسٹاف اویس احمد بلگری یوم دفاع پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے یادگار شہدا پر سلامی پیش کی، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے یادگار شہدا پرپھول رکھے۔

وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے شہدا کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور شہدا کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی کیلیے دعا کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔