- جعلی پاسپورٹ پرکینیڈا بجھوانے کا معاملہ ، سہولت کار گرفتار
- آل بلوچستان علما و مشائخ کنونشن؛ ملک میں قیام امن کیلیے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
- راولپنڈی؛ نوجوان لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
- شان، بابراعظم کی کپتانی کا مستقبل؛ بورڈ نے بڑا فیصلہ کرلیا
- بلوچستان کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کیلیے پارلیمنٹرینز کی بیٹھک
- بھارت میں اقلیتوں کومذہبی رسومات کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے، راہول گاندھی
- شانگلہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق
- پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں؛ خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب
- قومی اسمبلی اجلاس جاری، ججز کی تعداد میں اضافے کا بل پیش کیا جائے گا
- گزشتہ شب جو کچھ ہوا وہ بدترین ڈکٹیٹرشپ میں بھی نہیں ہوا، بیرسٹر سیف
- خیبرپختونخوا دہشتگردوں کی جگہ ہے جسے چھپنا ہے وہاں جا کر چھپ جائے، عظمی بخاری
- 2 ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر بابراعظم کے مداح کو تقسیم کردیا، مگر کیسے؟
- 24 گھنٹوں میں کروڑوں کی منشیات برآمد، افغان باشندے سمیت 5 ملزمان گرفتار
- 6 برس سے مفرور خطرناک اشتہاری مجرم سعودی عرب سے گرفتار
- پاکستان کو دہشتگرد گروہوں سے پاک کرنے کا وقت آگیا ہے، وزیر داخلہ
- مالی سال کے آغاز ہی سے ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ
- نیب ترامیم بحالی؛ احتساب عدالت راولپنڈی میں 27 ریفرنسز غیر مؤثر
- بجلی و پانی بندش پر احتجاج؛ کراچی میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر
- پاکستان چھوڑنے والے افغان باشندوں کی تعداد 7 لاکھ سے متجاوز، سلسلہ جاری
- 10 سال بعد انگلینڈ کے ہوم گراؤنڈ پر سری لنکا کی پہلی فتح
مجھے جنسی غلام بنایا گیا، بھارتی اداکارہ کا ہدایتکار پر الزام
چنئی: بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کی اداکارہ سومیا نے تامل ہدایتکار پر اُنہیں جنسی غلام بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے ملیالم فلم انڈسٹری میں اداکاراؤں کی جانب سے اداکاروں اور فلمسازوں پر جنسی ہراسانی اور زیادتی کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔
اب ایک اور بھارتی اداکارہ منظرِ عام پر آئی ہیں جنہوں نے تامل ہدایتکار پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔
اداکارہ سومیا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں تامل ہدایتکار کا نام لیے بغیر آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے ہدایتکار نے جنسی غلام بناکر رکھا۔
سومیا نے کہا کہ وہ ہدایتکار پہلی بار مجھ سے اپنے بیوی کے ہمراہ ملے تھے، ہمارے درمیان بات چیت کا سلسلہ ہوا تو ہدایتکار نے مجھے اپنی بیوی اور دُنیا کے سامنے بیٹی ظاہر کیا یعنی وہ سب کے سامنے کہتے تھے کہ میں اُن کے لیے بیٹی جیسی ہوں۔
مزید پڑھیں: بھارتی اداکار پر دبئی میں خاتون کیساتھ جنسی زیادتی کا الزام، مقدمہ درج
اُنہوں نے کہا کہ ایک طرف وہ مجھے بیٹی ظاہر کرتے تھے اور دوسری طرف مجھے ذہنی اذیت دیتے ہوئے میرے ساتھ جنسی تعلق رکھتے تھے۔
اداکارہ نے کہا کہ ہدایتکار نے مجھے ایک سال تک جنسی غلام بنا کر رکھا، اس عرصے میں کئی اداکار، ہدایتکار اور کنیکی ماہرین میرا استحصال کرتے رہے۔
سومیا نے کہا کہ مجھے خود سے شرم آتی تھی، اس واقعے کے بعد مجھے اپنی زندگی کو سنبھالنے میں 30 سال لگے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ میں میڈیا کے سامنے ہدایتکار کا نام ظاہر نہیں کرسکتی لیکن کیرالہ پولیس کو ہدایتکار کا نام بتاؤں گی تاکہ وہ تحقیقات کا آغاز کرسکیں۔
واضح رہے کہ کیرالہ حکومت کی جانب سے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو ملیالم فلم انڈسٹری میں جنسی زیادتی کے کئی کیسز کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔