- مشیر اطلاعات کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کی گمشدگی کا دعوی
- ایپل نے فلیگ شپ آئی فون 16 متعارف کرا دیا
- بلدیہ نیول کالونی میں 3 منزلہ عمارت کی چھت سے گر کر خاتون جاں بحق
- کراچی میں ٹریفک حادثات سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
- اہم آئینی ترامیم کیلیے ’فضل الرحمان بھی راضی‘، حکومت کا نمبرز پورے ہونے کا دعوی
- کوئٹہ؛ کانگو وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض انتقال کرگیا
- ایپل اسمارٹ واچ سیریز 10 متعارف کرا دی گئی
- ساہیوال؛ باپ نے معمولی تکرار پر بیٹے کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا
- اگست میں ترسیلات زر کی مد میں 2.9 ارب ڈالر موصول
- راولپنڈی؛ تھانہ روات سے 24 مقدمات کا ریکارڈ چرانے پر تفتیشی افسران کے خلاف مقدمہ درج
- جعلی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، بیرسٹر سیف
- پنجاب حکومت کی مفتی عبدالقوی کو نمبر پلیٹ اسکیم کا سفیر مقرر کرنے کی تردید
- ملک کو نقصان پہنچانے والی محاذ آرائی کی سیاست کے خلاف ہیں، صدرمملکت
- آئندہ اس نے ایسی بکواس کی تو... سینیٹر افنان اللہ کی علی امین گنڈاپور کو وارننگ
- اولی پوپ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنادیا
- وادی نیلم میں ’ڈرائیور کی غفلت‘ سے گاڑی کو حادثہ، کراچی کا نوجوان اور 2 بچے جاں بحق
- سڑک کنارے اسٹال لگانے والا معذورشخص ارب پتی بن گیا
- جامعہ کراچی میں اساتذہ و ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ
- پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین گرفتار
- پی آئی اے نے پاکستان ٹریول مارٹ کے ساتھ سیاحتی ایم او یو پر دستخط کردیے
اہلیہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے جڈیجا نے سیاست میں قدم رکھ دیا
بھارتی کرکٹ ٹیم کے ایک اور آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے بھی اہلیہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سیاسی میدان میں قدم رکھ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کو ٹی20 ورلڈکپ جتوانے والی ٹیم کے رکن رویندرا جڈیجا نے بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو جوائن کرلیا۔
جڈیجا کی سیاست میں شمولیت کا اعلان بھارتی آل راؤنڈر کی اہلیہ ریوابا جڈیجا نے کیا، جو خود بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیں۔
مزید پڑھیں: کروڑوں روپے ٹیکس دینے والوں میں کون سا بھارتی کرکٹر سب سے آگے؟
آل راؤنڈر کی اہلیہ ریوابا گجرات کے شہر جام نگر سے بی جے پی کی ایم ایل اے منتخب ہوئیں، وہ سال 2022 میں رکن پارلیمنٹ ہوئیں تھی۔
قبل ازیں کرتی آزاد، محمد اظہر الدین، نوجوت سنگھ سدھو، محمد کیف، چیتن چوہان، ونود کامبلی اور منوج پربھارکر سمیت کئی بھارتی کرکٹرز سیاست کا رخ اختیار کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: پیرا اولمپکس؛ 7 ماہ کی حاملہ ہونے کے باوجود خاتون نے میڈل جیت لیا
سب سے پہلے سیاست کے میدان میں آنے والے بھارتی کرکٹر سابق کپتان نواب منصور علی خان پٹودی تھے جنہوں نے لوک سبھا کی دو نشستوں سے انتخاب لڑا لیکن دونوں ہار گئے اور پھر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔
مزید پڑھیں: یوراج کے والد دھونی کے بعد کپل دیو پر برس پڑے، ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ رویندرا جڈیجا نے 72 ٹیسٹ میچوں میں 3 ہزار سے زائد رنز اور 294 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ون ڈے میں انہوں نے بھارتی کی جانب سے 197 میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 2 ہزار 756 رنز بنائے اور 220 وکٹیں لیں۔
اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں جڈیجا نے 74 میچوں میں 515 رنز اور 54 وکٹیں حاصل کیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔