- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کی سیمی فائنل تک پہنچنے کی امیدیں برقرار
- ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چاول کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ
- پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں؛ اسلحہ اور منشیات برآمد
- راولپنڈی؛ داماد نے گھر میں گھس کر ساس اور سسر کو قتل کر دیا
- بدترین شکست؛ دوسرے ٹیسٹ میں دو اسپنرز کو کھلائے جانے کا امکان
- صدر بن کر ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دوں گی، کملا ہیرس
- سالگرہ سے ایک دن قبل لاکھوں کی لاٹری کا تحفہ
- سائنس دانوں نے اسپائیڈر مین کا گیجٹ بنا لیا
- قلبی امراض ڈیمینشیا کے خطرات بڑھا سکتے ہیں، تحقیق
- اسپین جاتے ہوئے 4 پاکستانی کشتی میں دم گھٹنے سے جاں بحق
- پچھلے سال 3 ہزار100 ارب کا سیلزٹیکس اکٹھا ہوا، شہباز رانا
- فائز عیسیٰ کے فیصلوں میں پارلیمانی بالادستی کی جھلک نمایاں
- شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس، وزیر اعظم کا انتظامات پر اظہار اطمینان
- لطیف کھوسہ روڈ بلاک کیس میں عدم ثبوت پر بری
- 90 ارب کا ریونیو شارٹ فال، منی بجٹ آنے کا امکان
- کراچی: مبینہ مقابلے میں ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
- پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی
- بھارتی حکومت نے محمد سراج کو ڈی ایس پی تعینات کردیا
- کراچی میں پانچ روز کیلیے دفعہ 144 نافذ
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ سری لنکن ٹیم چوتھا میچ بھی ہار گئی
ہانیہ عامر نے اُن کی نازیبا ویڈیوز پھیلانے والے بھارتی کو پکڑ لیا
کراچی: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے اُن کی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیوز بنانے کر وائرل کرنے والے بھارتی انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ڈھونڈ نکالا۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی چند ڈیپ فیک بولڈ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، مذکورہ ویڈیوز آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی تھیں، ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی کا چہرہ ہانیہ عامر سے ملتا جُلتا تھا، جس کے بعد مداح یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ یہ ویڈیو اداکارہ کی ہیں۔
نازیبا ویڈیوز کی خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہانیہ عامر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا کہ مذکورہ ویڈیوز اُن کی نہیں بلکہ جعلی ہیں۔
اس وضاحتی بیان کے بعد، ہانیہ عامر نے وہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی ڈھونڈ نکالا جو اداکارہ کی ڈیپ فیک ویڈیوز بناکر شیئر کررہا تھا۔
مزید پڑھیں: ہانیہ عامر کی وائرل بولڈ ویڈیو جعلی نکلی، اداکارہ میڈیا پر برس پڑیں
ہانیہ عامر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں ’انوریت سندھو‘ نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس کے فالوورز کی تعداد 22 ہزار 400 تھی جبکہ یہ اکاؤنٹ بھارتی شہری کی جانب سے بنایا گیا۔
مذکورہ بھارتی اکاؤنٹ پر 100 سے زائد پوسٹس کی گئیں جن میں زیادہ تر ہانیہ عامر کی ہی ڈیپ فیک ویڈیوز شامل تھیں۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے اس اکاؤنٹ نے بلاک کردیا ہے لیکن کیا آپ سب اس جعلی اکاؤنٹ کو رپورٹ کرسکتے ہیں؟
ہانیہ عامر کے کہنے پر مداحوں کی بڑی تعداد نے مذکورہ بھارتی اکاؤنٹ کو رپورٹ کیا، اداکارہ اور اُن کے مداحوں کے فوری ایکشن پر بھارتی صارف نے اپنے اکاؤنٹ کا نام تبدیل کرکے ‘کور سندھو’ کیا۔
مزید پڑھیں: بھارتی صحافی نے ہانیہ عامر کے انٹرویو کیلئے وقت مانگ لیا
بھارتی صارف نے متعدد بار رپورٹ کیے جانے کے بعد اکاؤنٹ سے محروم ہونے سے پچنے کے لیے اس اکاؤنٹ کا نام ایک بار پھر تبدیل کرکے ‘سندھو کور’ کیا۔
اداکارہ کی نشاندہی پر جہاں بھارتی صارف کے جعلی اکاؤنٹ کی تصدیق ہوئی تو وہیں اس صارف نے اب اپنے اکاؤنٹ سے ہانیہ کی تمام ڈیپ فیک ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ انسٹاگرام اکاؤنٹ ستمبر 2022 میں بنایا گیا اور گزشتہ دو سالوں میں اس کا نام 18 مرتبہ تبدیل کیا جاچکا ہے جبکہ اکاؤنٹ بھارت کے علاقے چندی گڑھ سے ایکٹیو ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔