پسینے سے خون میں موجود مادوں کی سطح بتانے والا آلہ تیار

یہ ڈیوائس پسینے سے اپنی توانائی بھی حاصل کرتی ہے جسے یہ تجزیے کے لیے بھی استعمال کرتی ہے


ویب ڈیسک September 06, 2024
[فائل-فوٹو]

سائنسدانوں نے انگلی پر پہنے جانے والی ایسی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو خون میں مختلف اجزا کی سطح کا تعین کرسکتی ہے۔

محققین کی رپورٹ کے مطابق پسینے سے چلنے والی انگلی پر پہنے جانے والا یہ آلہ کسی شخص کی صحت کی نگرانی اتنی ہی آسان بنا سکتا ہے جتنا کہ دوسرا بڑا آلہ۔

محققین نے جریدے نیچر الیکٹرانکس میں رپورٹ کیا کہ الیکٹرانک ڈیوائس کسی شخص کی انگلی سے پسینے کا تجزیہ کر کے خون میں شوگر، وٹامنز، ادویات اور دیگر مادوں کی سطح کی پیمائش کرتی ہے ۔

محققین نے کہا کہ ڈیوائس انگلی کے اسی پسینے سے اپنی توانائی بھی حاصل کرتی ہے جسے یہ تجزیہ کے لیے استعمال کرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں